اسلام آباد (ویب ڈیسک)
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے لئے آسان شرائط پر 23 کروڑ 50 لاکھ ڈالر قرض کی منظوری دے دی۔
اے ڈی بی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پاکستان کے 23 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز قرض کی منظوری دے دی گئی ہے، یہ قرض آسان شرائط پر جاری کیا جائے گا۔ قرض 222 کلو میٹر طویل قومی شاہراہ این 55 شکار پور سے راجن پور کی اپ گریڈیشن کیلئے دیا جا رہا ہے۔
ایشیائی ترقیاتی بینک کے مطابق شکار پور سے راجن پور سیکشن کو دو سے چار لین کیا جائے گا، این 55 شاہراہ کی اپ گریڈیشن سینٹرل ایشیا ریجنل اکنامک کوآپریشن کوریڈور کے تحت کی جائے گی، جس کا مقصد کراچی اور گوادر کی بندر گاہوں کو اقتصادی مراکز سے جوڑنا ہے۔
واضح رہے کہ رقم سے سے ایک کروڑ 80 لاکھ افراد کو کو فائدہ پہنچے گا، رقم کا مقصد مختلف علاقوں میں رابطہ سڑکیں قائم کرنا، بس اسٹاپ بنانا، سفری سہولیات بہتر بنانا اور ٹریفک پولیس کے لئے سہولت کاری کے دفاتر قائم کرنا شامل ہیں۔