کراچی (ویب ڈیسک)
انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں منگل کو روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر ایک مرتبہ پھر165روپے کی بلند ترین سطح سے تجاوز کر گئی۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق منگل کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر75پیسے مہنگا ہو گیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید164.45روپے سے بڑھ کر165.20روپے اور قیمت فروخت164.55روپے سے بڑھ کر165.30روپے ہو گئی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ ڈا لر کی قدر90پیسے بڑھ گئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 164.40روپے سے بڑھ کر165.30روپے اور قیمت فروخت164.80روپے سے بڑھ کر165.70روپے پر جا پہنچی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں70پیسے کااضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے یورو کی قیمت خرید 191.80روپے سے بڑھ کر192.80روپے اور قیمت فروخت193.30روپے سے بڑھ کر194روپے ہو گئی جبکہ1.50روپے کے نمایاں اضافے سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 223.50روپے سے بڑھ کر225.30روپے اور قیمت فروخت225روپے سے بڑھ کر227روپے پر جا پہنچی ۔