کراچی (ویب ڈیسک)

عالمی مارکیٹ میں14ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونے کی قیمت1806ڈالر ہو گئی جس کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونا مہنگا ہو گیا ۔آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق منگل کو ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت500روپے کے اضافے سے1لاکھ10ہزارروپے ہو گئی اسی طرح428روپے کے اضافے سے دس گرام سونے کی قیمت94ہزار307روپے پر جا پہنچی ۔