اسلام آباد(پر یس ریلز ) یونائٹیڈ بزنس گروپ کی جانب سے ایف پی سی سی آئی دفتر پر حملہ۔ پولیس مقدمہ درج کرنے سے انکاری۔ بزنس کمیونٹی میں شدید غم و غصہ۔ وفاقی پولیس کی جانب سے بزنس کمیونٹی کو عدم تحفظ کی وجہ سے غیر ملکی سرمایہ کاری اور ملکی معیشت پر منفی اثرات مرتب ہونگے۔ وفاقی پولیس کا قبلہ درست کرنے اور بزنس کمیونٹی کے سب سے بڑے ادارے ایف پی سی سی آئی پر حملہ کرنے والے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے جلد از جلد گرفتاری عمل میں لائی جائے بصورت دیگر ملک بھر کی بزنس کوکمیونٹی شدید احتجاج پر مجبور ہو جائیں گے۔ یونائیٹڈ بزنس گروپ کے عہدیداران و ممبران کا ظفر بختاوری، خالد چوہدری اور مردان سے محمد نواز ‘ باچا خان، ضیاء چوہدری اور ندیم شیخ و دیگر کی جانب سے ایف پی سی سی آئی کے کیپٹل آفس اسلام آباد پر حملہ ، سیکورٹی گارڈ سے اسلحہ چھیننے اور ان کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے زخمی کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے ایف پی سی سی آئی کے چیف کوآرڈینیٹر مرزا عبدالرحمن نے کہا کہ یونائٹیڈبزنس گروپ کے عہدیداران کا ہمیشہ یہی وطیرہ رہا ہے کہ جب بھی وہ الیکشن میں شکست کھاتے ہیں تو فیڈریشن پر قبضہ کیلئے اس قسم کے حملے و مختلف حربے استعمال کرتے ہیں۔ رواں ماہ اگست کی 17تاریخ کو ظفر بختاوری، خالد چوہدری اور مردان سے محمد نواز ‘ باچا خان، ضیاء چوہدری اور ندیم شیخ و دیگر 60کے قریب افراد کی جانب سے فیڈریشن دفتر پر حملے کیخلاف متعلقہ پولیس تھانہ میں درخواست جمع کرائی مگر 9روز گزرنے کے باوجود تھانہ کراچی کمپنی پولیس نے مذکورہ ملزمان کی گرفتاری تو درکنار ان کیخلاف مقدمہ درج کرنا تک گوارا نہیں کیا ۔پولیس کا رویہ نامناسب اور غیر ذمہ دارانہ ہے۔ پولیس کے اس رویہ پر بزنس کمیونٹی میں شدید تشویش پائی جا رہی ہے کیونکہ جب ملک کے دارالحکومت میں اپنے ہی ملک کی بزنس کمیونٹی اور ان کے ادارے کو تحفظ نہیں تو غیر ملکی سرمایہ کار کیونکر پاکستان میں سرمایہ کاری کریں گے ۔ انہوں نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان ، وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید سمیت دیگر متعلقہ حکام سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ مذکورہ غیر ذمہ دار ونا اہل پولیس افسران کیخلاف سخت نوٹس لینے کے ساتھ ساتھ بزنس کمیونٹی کے سب سے بڑے ادارے ایف پی سی سی آئی پر حملہ کرنے والے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرنے اور جلد از جلد گرفتاری کیلئے اقدامات اٹھائیں تاکہ ملک کی بزنس کمیونٹی میں عدم تحفظ اور تشویش کا خاتمہ یقینی ہو سکے ۔
فیڈریشن دفتر پر حملہ ، پولیس مقدمہ درج کرنے سے انکاری
دفتر پر قبضہ کرنیکی کوشش، گارڈز کو زخمی کرنے اور سلحہ چھیننے کے تمام ثبوت فراہم کرنے کے باوجود پولیس رویہ سمجھ سے بالاتر ہے
ملزمان کی جلد گرفتاری نہ ہوئی تو ملک بھر کی بزنس کوکمیونٹی شدید احتجاج کرنے پر مجبور ہو جائے گی
وزیر اعظم ، وزیر داخلہ متعلقہ پولیس افسران کے بزنس کمیونٹی کے ساتھ رویہ کا نوٹس لیں اور قانونی کارووائی کریں’مرزا عبدالرحمن