لاہور (ویب نیوز)

  • جلائوگھیرائو،پولیس پرتشد د کا کیس،عمران خان کی عبوری ضمانت میں16مئی تک توسیع
  • عدالت نے عمران خان کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی

لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے زمان پارک جلائوگھیرائواور پولیس پرتشدد کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی عبوری ضمانت میں 16 مئی تک توسیع کر دی۔ جمعرات کو لاہور کی انسداددہشت گردی کی عدالت لاہورمیں زمان پارک جلائوگھیرائواور پولیس پرتشدد کے مقدمے میں عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ وکلا نے عمران خان کی حاضری معافی کی درخواست دائر کی۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ عمران خان نے 9 مقدمات میں اسلام آباد ہائیکورٹ پیش ہونا ہے، استدعا ہے کہ عدالت عمران خان کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرے۔عدالت نے عمران خان کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرتے ہوئے ان کی عبوری ضمانت میں 16 مئی تک توسیع کر دی۔

  • جلا ئوگھیرائو،پولیس پرتشدد کا مقدمہ ، پی ٹی آئی رہنمائوں کی عبوری ضمانت میں 16 مئی تک توسیع
  • عدالت نے فرخ حبیب، میاں محمود الرشید اور اعجاز چودھری کو حاضری لگا کر جانے کی اجازت دے دی
  • آپ بتائیں کب کی تاریخ رکھیں؟ ،عدالت کا حماد اظہر سے استفسار
  • 14 مئی کو الیکشن، 17 کو اسلام آباد پیش ہونا ہے، اس کے بعد کی کوئی تاریخ رکھ دیں،حماد اظہر
  •  فواد چوہدری کی جانب سے حاضری معافی کی درخواست دائر کی گئی جو منظور کر لی گئی

لاہور کی عدالت نے جلا ئوگھیرائو اور پولیس پر تشدد کیس میں پی ٹی آئی رہنمائوں کی عبوری ضمانت میں 16 مئی تک توسیع کر دی۔جمعرات کو زمان پارک میں جلا ئوگھیرائو اور پولیس پر تشدد کیس میں پی ٹی آئی رہنمائوں کی عبوری ضمانتوں پر سماعت ہوئی، پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب، اعجاز چودھری، حماد اظہر اور محمود الرشید عدالت پیش ہوئے۔عدالت نے فرخ حبیب، میاں محمود الرشید اور اعجاز چودھری کو حاضری لگا کر جانے کی اجازت دے دی۔رہنما پی ٹی آئی فواد چودھری نے حاضری معافی کی درخواست دائر کی، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ فواد چوہدری حکومت اور پی ٹی آئی مذاکرات کا حصہ ہیں۔عدالت نے حماد اظہر سے استفسار کیا کہ آپ بتائیں کب کی تاریخ رکھیں؟ حماد اظہر نے کہا کہ 14 مئی کو الیکشن، 17 کو اسلام آباد پیش ہونا ہے، اس کے بعد کی کوئی تاریخ رکھ دیں،عدالت نے استفسار کیا کہ کیا 14 مئی کو الیکشن ہو رہا ہے؟حماد اظہر نے کہا کہ قانون کے مطابق تو ہیں، باقی سرکار کا پتہ نہیں۔عدالت نے فواد چوہدری کی حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی، عدالت نے فواد چوہدری، فرخ حبیب، حماد اظہر اور دیگر کی عبوری ضمانت میں 16 مئی تک توسیع کر دی۔