کراچی (ویب ڈیسک)
سندھ بھر میں کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر بند ہونے والے تعلیمی ادارے کھل گئے۔ حکام محکمہ تعلیم سندھ کے مطابق سکول، کالجز اور جامعات میں سٹاف کی100 فیصد ویکسینیشن اور طلبہ کی 50 فیصد حاضری کے ساتھ تعلیمی ادارے کھولے گئے، تین دن ایک شفٹ اور باقی تین دن دوسری شفٹ کی کلاسز ہوں گی۔
محکمہ تعلیم سندھ کے مطابق صرف ویکسینیٹڈ تدریسی اور غیر تدریسی عملے والے سکولوں کو کھلنے کی اجازت ہے باقی سکول بند رہیں گے۔ والدین کو بھی ویکسینیشن کراکر کارڈ سکول میں جمع کروانے کی ہدایت کی گئی ۔یا د رہے کہ رواں سال صرف 22 دن ہی سکول کھل سکے، کورونا وائرس کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر 16 جولائی کو تعلیمی ادارے بند کردیئے گئے تھے۔