German Minister for Foreign Affairs H.E Mr. Heiko Maas calls on Prime Minister Imran Khan at Islamabad on 31st August, 2021.

عالمی برادری افغانستان میں معاشی استحکام یقینی بنانے کیلئے فوری اقدامات کرے، وزیراعظم

پر امن اور مستحکم افغانستان پاکستان اور خطے کیلئے بہت ضروری ہے

پاکستان اور جرمن کو خطے میں امن اور استحکام کے لیے مل کر کام کرنا چاہیے،جرمن وزیر خارجہ سے گفتگو

 باجوہ سے جرمن وزیر خارجہ کی ملاقات ، باہمی دلچسپی کے امور افغانستان سمیت خطے کی مجموعی سیکورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال

اسلام آباد(ویب  نیوز)وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ، عالمی برادری افغانستان میں معاشی استحکام یقینی بنانے کے لیے فوری اقدامات کرے۔ افغانستان میں سیکورٹی صورتحال کو تیزی سے بہتر بنانے کی ضرورت ہے ۔وزیراعظم عمران خان نے جرمن وزیر خارجہ ہائیکوماس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا، پر امن اور مستحکم افغانستان پاکستان اور خطے میں امن و استحکام کیلئے ناگزیر ہے ۔وزیراعظم عمران خان سے جرمن وزیر خارجہ نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی، ملاقات میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، مشیر قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف بھی شریک تھے۔ملاقات کے دوران افغانستان سمیت پاکستان اور جرمنی کے تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نے جرمن چانسلر اینجلا مرکل کیساتھ ہونے والی بات چیت کے دہرایا،

German Minister for Foreign Affairs H.E Mr. Heiko Maas calls on Prime Minister Imran Khan at Islamabad on 31st August, 2021.

جس میں دونوں رہنماں نے افغانستان کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا تھا۔اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پر امن اور مستحکم افغانستان پاکستان اور خطے کیلئے بہت ضروری ہے۔ افغانستان کی تاریخ کے اس اہم لمحے میں عالمی برادری کیلئے افغانوں کے ساتھ تعاون ضروری ہے۔ملاقات کے دوران وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ افغانستان کی سکیورٹی صورتحال کو مستحکم کرنے، انسانی ضروریات کو پورا کرنے اور افغان معاشی استحکام کو یقینی بنانے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔انہوں نے کہا کہ افغانستان کے ساتھ مسلسل رابطہ رکھنا بہت ضروری ہے۔عمران خان نے کہا کہ پاکستان اور جرمن کو خطے میں امن اور استحکام کے لیے مل کر کام کرنا چاہیے۔وزیراعظم کا کہنا تھا افغانستان کی تاریخ کے نازک موڑ پر عالمی برادری کو افغان عوام کی مدد اور ان سے یکجہتی کا سلسلہ جاری رکھنا ہوگا۔عمران خان نے کہا پاکستان اور جرمنی کو علاقائی امن اور استحکام جیسے مشترکہ مفادات کے لئے مل کر کام کرنا چاہیے۔جرمن وزیر خارجہ ہیکو ماس نے جرمنی کی چانسلر مرکل کا تہنیتی پیغام وزیراعظم کو پہنچایا۔اس موقع پر انہوں نے افغانستان کی تازہ ترین صورتحال پر جرمنی کا نقطہ نظر پیش کیا۔انہوں نے افغانستان سے جرمنی شہریوں کے انخلا کے لئے سہولیات کی فراہمی پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔وزیر خارجہ ماس نے پاک جرمنی تعلقات کی سترہویں سالگرہ پر تقریبات کابھی ذکر کیا۔دونوں ممالک اس اہم سنگ میل کو عبور کرنے پر متعدد تقریبات کا انعقاد کررہے ہیں

 آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جرمن وزیر خارجہ نے ملاقات کی ۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیو میں گزشتہ روز ہونے والی اس ملاقات  میں باہمی دلچسپی کے امور افغانستان سمیت خطے کی مجموعی سیکورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا۔ ملاقات میں مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کے فروغ سے متعلق بھی بات چیت ہوئی ۔ جرمن وزیر خارجہ کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہاکہ پاکستان جرمنی کے ساتھ اپنے  تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔ جرمنی کے ساتھ باہمی مفادات پر مبنی  تعلقات  میں فروغ کے خواہاں ہیں۔ جرمن وزیر خارجہ نے خطے کے امن و استحکام کیلئے پاکستان کی مسلسل کاوشوں کو سراہا۔ جرمن وزیر خارجہ نے کابل سے انخلاء میں تعاون پر آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا۔