سی این جی پر ٹیکس بڑھانا اور پٹرول و ایل پی جی پر ٹیکس کم کرنا حیران کن ہے،غیاث پراچہ
اسلام آباد (ویب ڈیسک)
ملک بھر میں ایک بار پھر سی این جی کی قیمتوں میں اضافہ کا امکان ہے۔ پنجاب میں سی این جی کی قیمت 18 روپے کلو بڑھ جائے گی جس کے بعد پنجاب اور اسلام آباد میں بھی سی این جی کی قیمت 125 روپے فی کلو ہوجائے گی جبکہ سندھ میں سی این جی کی قیمت میں 28 روپے کلو اضافہ ہوجائے گا جس کے باعث سندھ میں سی این جی کی قیمت 192 روپے کلو ہوجائے گی۔ سی این جی ایسوسی ایشن کے رہنما غیاث پراچہ نے کہا کہ ہم اوگرا کے نوٹیفکیشن کا انتظار کررہے ہیں، کچھ جگہوں پر سی این جی کی قیمت بڑھا دی گئی ، سی این جی پر ٹیکس بڑھانا اور پٹرول و ایل پی جی پر ٹیکس کم کرنا حیران کن ہے جس سے وزیراعظم کے وژن کے برعکس سی این جی قیمت میں ہوشربا اضافہ ہوگا۔انہوںنے کہا کہ حکومت سی این جی سیکٹر کے ٹیکسز میں کمی کرے، سی این جی سیکٹر کو بھی دیگر سیکٹرز کی طرح مراعات دی جائیں ورنہ ملکی تاریخ میں پہلی بار سی این جی پٹرول سے مہنگی ہوجائے گی اور اس اقدام سے ملک مہنگائی کے سیلاب میں ڈوب جائے گا۔