epa09418130 Zabihullah Mujahid, Taliban spokesman talks with journalists during a press conference in Kabul, Afghanistan, 17 August 2021. The new Taliban leadership that swept to power in Afghanistan has said it would not seek revenge against those who had fought against it and would protect the rights of Afghan women within the rules of Sharia law. Mujahid added the Taliban would work to avoid any return to conflict or for Afghanistan to become a hub for terrorism that would threaten other countries in the region. EPA-EFE/STRINGER

سی پیک افغانستان کیلئے اہم ہے، افغانستان سے پاکستان کو کوئی مشکلات نہیں ہو گی،ذبیح اللہ مجاہد
پاکستان کے ساتھ اچھے تعلقات کے خواہاں ہیں، افغانستان میں امن کے لیے دونوں ممالک کو کام کرنا ہوگا
افغانستان میں قیام امن اور تعمیر و ترقی کے لیے پاکستان کے کردارکو سراہتے ہیں، پاکستان سے اپیل ہے مہاجرین کے مسائل پر توجہ دے
امید ہے پاکستان کی افغان قوم کی مدد اور قیام امن کیلئے کوششیں جاری رہیں گی، ترجمان افغان طالبان کا اسلام آباد میںافغان یوتھ فورم کی عالمی کانفرنس سے ویڈیو لنک خطاب

اسلام آباد( ویب  نیوز) افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری(سی پیک)افغانستان کے لیے اہم ہے، افغان عوام پاکستان کے ساتھ ہیں، ہماری جانب سے پاکستان کو کوئی مشکلات نہیں ہو گی،پاکستان کو یقین دہانی کرتے ہیں کہ افغان سرزمین ان کی سلامتی کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے۔ اسلام آباد میں منعقد ہ افغان یوتھ فورم کی عالمی کانفرنس سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے ذبیح اللہ مجاہد نے افغانستان میں قیام امن اور تعمیر و ترقی کے لیے پاکستان کے کردار کی تعریف کی اور افغانستان افغان عوام کے لیے پاکستان کی دیرینہ شراکت کو سراہتا ہے اور امید کرتے ہیں کہ پاکستان کی افغان قوم کی مدد اور قیام امن کے لیے کوششیں جاری رہیں گی۔ ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ افغانستان کی پالیسی یہ ہے کہ ہمسائے ممالک سے اچھے تعلقات کے خواہاں ہیں۔ حکومت پاکستان سے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مہاجرین کے مسائل کی جانب توجہ دے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں مریضوں کی علاج کی سہولیات کے لیے پاکستان سے اپیل ہے۔ افغانستان میں امن کے لیے دونوں ممالک کو کام کرنا ہوگا۔ ہم سیاسی طور پر پاکستان کے ساتھ اچھے تعلقات کے خواہاں ہیں۔ترجمان افغان کا کہنا تھا کہ پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک)افغانستان کے لیے اہم ہے، افغان عوام پاکستان کے ساتھ ہیں، ہماری جانب سے پاکستانی عوام کو کوئی مشکلات نہیں ہوگی، مہاجرین کے ساتھ تعاون کیا جائے۔ ذبیح اللہ مجاہد نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ پاکستان دوطرفہ تجارت میں اضافے کے سلسلے کو جاری رکھے گا۔ پاکستان کو یقین دلاتے ہیں کہ افغانستان کی سرزمین سے اس کی سلامتی کے لیے کوئی خطرہ نہیں ہوگا۔
#/S