واشنگٹن (ویب ڈیسک)

امریکا کی مختلف ریاستوں میں بارش اور طوفان کے باعث ہلاکتوں  کی تعداد48تک پہنچ گئی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق  امریکہ کی ریاستیں نیو جرسی، میری لینڈ، پنسلوینیا، فلے ڈلفیا اور کنیکٹیکٹ میں بھی طوفان باد و باراں نے تباہی پھیلا دی ،مختلف واقعات میںمرنیوالوں کی تعداد 48تک پہنچ گئی۔طوفان کی وجہ سے ہزاروں افراد بے گھر ہو گئے۔ مختلف ریاستوں میں لاکھوں عوام بجلی سے محروم ہوگئے جبکہ سیکڑوں پروازیں منسوخ کر دی گئیں،بڑی شاہراہیں بند ہو گئیں۔ادھر نیویارک میں سب وے اسٹیشن اور ہوائی اڈہ ندی نالوں میں تبدیل ہوگئے، سڑکیں دریا بن گئیں، نیویارک کے سب وے اسٹیشن بند کردیئے گئے اور شہر میں ہنگامی حالت نافذ کر دی گئی، پانی میں ڈوبی گاڑیوں کی چھتوں پر بیٹھے لوگوں کو بھی بمشکل نکالا گیا۔طوفان سے میسا چوسٹس اور رہوڈ آئی لینڈ بھی متاثر ہوئے ۔