واشنگٹن (ویب نیوز)

سمندری طوفان آئی این کے باعث امریکا بھر میں مختلف حادثات میں ہلاکتیں 85 تک پہنچ گئیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا کی ریاست فلوریڈا میں 81 اور نارتھ کیرولائنا میں 4 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔ فلوریڈا میں اب بھی 7 لاکھ سے زائد گھروں کی بجلی معطل ہے، طوفان کے باعث ورجینیا میں بارشوں سے ساحلی علاقوں میں سیلاب کا خطرہ ہے۔واضح رہے کہ سمندری طوفان آئی این بدھ کو فلوریڈا اور جمعہ کو ساوتھ کیرولائنا سے ٹکرایا تھا۔