کراچی (ویب ڈیسک)
بارش کے باعث کراچی سمیت سندھ بھر میں آج تمام نجی اسکول بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
کراچی انٹر بورڈ کے آج ہونے والے امتحانات ملتوی کردیے گئے جبکہ بارہویں جماعت کے آج ہونے والے پریکٹیکلز بھی ملتوی کردیے گئے، نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی اور تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا سلسلہ آج شام تک جاری رہنے کا امکان ہے۔