چیف الیکشن کمشنر کی تعینات کیخلاف درخواست سماعت کیلئے  مقرر
جسٹس عمر عطا بندیال، جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس محمد علی مظہر پر مشتمل بینچ 15 ستمبر کو سماعت کریگا

اسلام آباد (ویب نیوز  )سپریم کورٹ آف پاکستان میں چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی تعیناتی کیخلاف درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی گئی۔چیف جسٹس پاکستان گلزار احمد نے چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کیخلاف مقدمے کی سماعت کیلئے تین رکنی بینچ تشکیل دے دیا۔ جسٹس عمر عطا بندیال، جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس محمد علی مظہر پر مشتمل بینچ 15 ستمبر، بدھ کو سماعت کریگا۔ چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کو ایڈوکیٹ علی عظیم آفریدی نے چیلنج کر رکھا ہے۔ گذشتہ روز وفاقی حکومت نے چیف الیکشن کمشنر پر عدم اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ وفاقی وزرا نے بھی چیف الیکشن کمشنر پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے انہیں اپوزیشن کا آلہ کار قرار دیا ہے۔