کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات کے غیرحتمی نتائج ، پی ٹی آئی کو برتری حاصل
تحریک انصاف کے49 اور آزاد امیدوار43  ،ن لیگ کے 31،ر پیپلز پارٹی کے 12امیدوارکامیاب قرار پائے
متحدہ قومی موومنٹ 10، بی اے پی کے 2 اور عوامی نیشنل پارٹی کے 2  جبکہ جماعت اسلامی کے دو امیدوار کامیاب ہوئے

اسلام آباد( ویب  نیوز)ملک بھر میں ہونے والے کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات کے اب تک کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کو برتری حاصل ہے۔اب تک موصول ہونیوالے نتائج میں پاکستان تحریک انصاف کے49 اور آزاد امیدوار43  کامیاب ہوئے ۔اس فہرست میں مسلم لیگ ن 31اور پیپلز پارٹی  12 سیٹوں پر کامیابی حاصل کرچکی ہے جبکہ متحدہ قومی موومنٹ 10، بی اے پی کے 2 اور عوامی نیشنل پارٹی کے 2  جبکہ جماعت اسلامی کے دو امیدوار کامیاب ہوئے ۔ جہلم کنٹونمنٹ بورڈ کی دونوں نشستیں تحریک انصاف کے امیدواروں نے جیت لی ہیں۔مری گجرات سیالکوٹ کراچی میں بھی پی ٹی آئی کے امیدواروں کو برتری حاصل ہے۔کنٹونمنٹ بورڈ کے نتائج کا حتمی اعلان الیکشن کمیشن آف پاکستان جاری کرے گا کنٹونمنٹ بورڈ کے ہونے والے انتخابات میں 219 وارڈز میں تمام سیاسی جماعتوں کے 1500 سے زائد امیدوار میدان میں تھے۔کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات میں 2197700 سے زائد رجسٹر ووٹر تھے جن میں سے خواتین اور مردوں کی بڑی تعداد نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔ان انتخابات میں پنجاب کے 20 خیبر پختونخوا کے 11 سندھ کے 8 اور بلوچستان کے 3 وارڈز شامل ہیں۔انتخابی عمل کے دوران الیکشن کمیشن کی ہدایت کے مطابق پولیس اور رینجرز پولنگ اسٹیشنز کے باہر سکیورٹی کے فرائض سرانجام دیتے رہے الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ اسلام آباد اور صوبائی الیکشن کمیشن کے دفاتر میں شکایت سیل قائم کیے گئے تھے  جہاں پر معمولی نوعیت کی چند شکایات درج کرائی گئیں حتمی نتائج کا اعلان الیکشن کمیشن کرے گا تاہم نجی ٹی وی کے مطابق ملیر کنٹونمنٹ بورڈ وارڈ نمبر 1کے غیر حتمی نتیجہ کے مطابق جماعت اسلامی کے ملک محمد رضا 258 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔کراچی کنٹونمنٹ بورڈ ملیر وارڈ نمبر 2 کے غیر حتمی نتیجہ کے مطابق تحریک انصاف کے محمد افسر خان 324 ووٹ لے کر کامیاب جبکہ جماعت اسلامی کے محمد اشرف 222 ووٹ لے سکے۔ملیر وارڈ نمبر 4 کے غیر حتمی نتیجہ کے مطابق تحریک انصاف کے ملک امان اﷲ 365 ووٹ لے کرکامیاب پیپلز پارٹی کے علی قاسم 346 ووٹ لے سکے۔ملیر وارڈ نمبر سات کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ کے مطابق پی ٹی آئی کے محمد واصف 273 لے کر کامیاب قرار پائے۔پیپلز پارٹی کے گلفام منشا 272 ایم کیو ایم کے فضل بھٹی نے بھی 272 ووٹ لیے۔کراچی کورنگی کریک  وارڈ نمبر ایک کے  غیر حتمی نتیجہ کے مطابق ایم کیو ایم کے محمد عدنان 210 ووٹ لے کر کامیاب جبکہ جماعت اسلامی کے گل شیر 558 ووٹ لے سکے۔کورنگی کریک وارڈ نمبر 2 کے غیر حتمی نتائج کے مطابق مسلم لیگ(ن) کے محمد شوکت 824 ووٹ لے کر کامیاب جبکہ پیپلز پارٹی کے نوشاد احمد 392 ووٹ لے سکے۔چکلالہ کنٹونمنٹ بورڈ کے مکمل غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجہ کے مطابق مسلم لیگ(ن) کے ملک نعیم اظہر 1706 ووٹ لے کر کامیاب کورنگی وارڈ نمبر 3 کے غیر سرکاری نتیجہ کے مطابق تحریک انصاف کے کامران خان 828 ووٹ لے کر کامیاب جبکہ جماعت اسلامی کے جہانگیر خان 329 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے کورنگی کریک وارڈ 4 کے غیر حتمی،غیر سرکاری نتیجہ کے مطابق پیپلز پارٹی کے عامر عباسی497 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے کورنگی کر یک وارڈ نمبر 5 کے مکمل غیر حتمی نتائج کے مطابق مسلم لیگ(ن) کے ملک جاوید اقبال 182 ووٹ لے کر کامیاب جبکہ پیپلز پارٹی کے کامران آصف 179 ووٹ لے سکے۔لاہور وارڈ نمبر 6 کے مکمل غیر  حتمی غیر سرکاری نتیجہ کے مطابق پی ٹی آئی کے چوہدری عمر طالب 2 ہزار 150 ووٹ لے کر کامیاب جبکہ مسلم لیگ(ن) کے شہباز علی 2 ہزار 29 ووٹ لے سکے۔لاہور والٹن وارڈ نمبر 6 کے مکمل غیر سرکاری غیر حتمی نتیجہ کے مطابق مسلم لیگ(ن) کے نعمان نعیم 4 ہزار 373 ووٹ لے کر کامیاب جبکہ تحریک انصاف کے بشارت علی 2 ہزار 604 ووٹ لے سکے۔لاہور والٹن وارڈ نمبر 5 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق (ن) لیگ کے راجہ سبحانی ایک ہزار 850ووٹ لے کر کامیاب جبکہ تحریک انصاف کے جاوید ضمیر احمد ایک ہزار 838 ووٹ لے سکے بہاولپور کنٹونمنٹ وارڈ 4 کے مکمل غیر حتمی نتیجہ کے مطابق (ن) لیگ کے محمد علی 631 ووٹ لے کر کامیاب (ن) لیگ کے محمد علی 631 ووٹ لے کر کامیاب جبکہ آزاد امیدوار نعمت علی 543 لے سکے تحریک انصاف ملتان کے 10 میں سے ایک نشست بھی نہ لے سکی 9 نشستیں آزاد امیدوار اور ایک مسلم لیگ(ن) کے حصے میں آئی۔سیالکوٹ 5 نشستوں میں تین (ن) لیگ اور تین تحریک انصاف کے حصے میں آئیں جہلم کی دونوں نشستیں تحریک انصاف نے جیت لیں۔کوہاٹ کی تین نشستوں پر ایک پی ٹی آئی اور دو آزاد امیدوار کامیاب ہوئے حویلیاں 2 نشستوں میں سے ایک پی ٹی آئی اور دوسری ن لیگ کے حصے میں آئی۔بنوں کے دونوں وارڈز کے مکمل غیر حتمی نتائج کے مطابق ایک نشست پی ٹی آئی اور دوسری آزاد امیدوار نے جیتی ،منوڑہ کی دونوں وارڈز پر پیپلز پارٹی امیدوار کامیاب ہوئے پنو عاقل کی ایک نشست پر آزاد امیدوار کامیاب پنو عاقل کی دوسری وارڈ پر الیکشن ملتوی کر دیا گیا۔مردان کی دو نشستوں پر ایک آزاد امیدوار اور دوسری اے این پی لے اڑی۔واہ کینٹ 10 میں سے 8 نشستوں پر (ن)لیگ کامیاب واہ کینٹ سے تحریک انصاف صرف دو نشستیں لے سکی۔اوکاڑہ کی پانچ  میں سے چار نشستوں سے آزاد امیدوار ایک پر پی ٹی آئی کامیاب ہوئی ۔ایبٹ آباد کی دس نشستوں سے پی ٹی آ ئی چار،آزاد امیدوار تین اور پیپلز پارٹی ایک پر کامیاب ژوب کنٹونمنٹ بورڈ کے الیکشن کے دونوں وارڈز پر بی اے پی کامیاب حیدر آباد 7 نشستوں پر ایم کیو ایم کامیاب جبکہ 3 نشستوں پر پیپلز پارٹی کو کامیابی ملی۔کوئٹہ تین میں سے دو نشستوں سے پی ٹی آئی ایک پر آزاد امیدوار کامیاب پشاور میں تحریک انصاف کوبڑا جھٹکا پانچ میں سے صرف ایک نشست لے سکی۔ٹیکسلا کی پانچ نشستیں جن میں سے تین پر مسلم لیگ (ن) اور دو پر پی ٹی آئی کامیاب ہوئی۔رسالپور کی تینوں وارڈز سے پی ٹی آئی کامیاب گجرانوالہ 10 نشستوں میں سے پی ٹی آئی چھ اور (ن) لیگ دو ،دو آزاد امیدوارکامیاب ہوئے۔بہاولپور تین وارڈ میں سے ایک پر (ن) لیگ اور دو پر پی ٹی آئی کامیاب سرگودھا میں پانچ سیٹیوں پر آزاد امیدوار تین پی ٹی آئی اور دو مسلم لیگ ن نے جیتیں۔کورنگی کی پانچ میں سے دو نشستوں پر مسلم لیگ ن کامیاب جبکہ پی ٹی آئی پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم ایک ایک نشست لے سکیں۔گیمبر کے چار وارڈ سے آزاد امیدوار اور ایک سے تحریک انصاف کامیاب گیجر اوکاڑہ کینٹ سے مسلم لیگ ن ایک بھی سیٹ نہ لے سکی۔qa.auz.mk
#/S