پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر اضافہ
اسلام آباد(صباح نیوز)حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر اضافہ کردیا،گزشتہ روز اوگرا کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ساڑھے 10 روپے اضافے کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کی گئی تھی جبکہ وزارت خزانہ نے پیٹرول کی قیمت میں اضافے کی سمری موصول ہونے کی بھی تصدیق کردی تھی۔حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر اضافہ کردیا اور ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے ایک پیسہ اضافہ کیا گیا ہے جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 5 روپے 92 پیسے اور مٹی کی تیل کی قیمت میں 5 روپے 42 پیسے فی لیٹر اضافہ ہوا ہے ۔وزارت خزانہ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگیا،یہاں یہ بھی واضح رہے کہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے گزشتہ روز پٹرول ایک روپیہ اور ڈیزل ساڑھے 10 روپے مہنگا کرنے کی تجویز دی تھی تاہم حکومت نے دونوں کو ملا کر 10 روپے مہنگا کرنے کی منظوری دی ہے۔ اس کے علاوہ مٹی کا تیل تجویز سے آٹھ پیسے کم اور لائٹ ڈیزل اوگرا کی تجویز سے 42 پیسے زیادہ مہنگا کیا گیا ہے۔