نوازافغانی،امیرنوازعرف مینادار،محمدخان اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ کی پلاننگ کررہے تھے۔ ہینڈ گرنیڈ،2پستول اور2 کلوچرس بھی برآمد
گرفتار ملزمان منشیات فروشی میں بھی ملوث ہیں۔ سہولتکاروں کی گرفتاری کیلئے شہر میں چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ پولیس
کراچی (ویب ڈیسک)
سٹی ڈسٹرکٹ پولیس نے حساس اداروں کے ہمراہ اہم کارروائی کرتے ہوئے بین الاقوامی دہشت گرد گروہ کے3 ہائی پروفائل ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کرلیا، ملزمان سیکیورٹی اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ کی پلاننگ کررہے تھے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں سٹی ڈسٹرکٹ پولیس نے حساس اداروں کے ہمراہ اہم کارروائی کی اور کارروائی کے دوران بین الاقوامی دہشت گرد گروہ کے3 ہائی پروفائل ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کرلیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق ایس ایس پی سٹی سرفرازنواز نے بتایا کہ گرفتارملزمان نوازافغانی،امیرنوازعرف مینادار،محمدخان خصوصی تربیت یافتہ ہیں، ملزمان سیکیورٹی اہلکاروں کی کی ٹارگٹ کلنگ کی پلاننگ کررہے تھے۔ ایس ایس پی سٹی کا کہنا تھا کہ کارروائی کے دوران ملزمان سے ایک ہینڈ گرنیڈ،2پستول، 2 کلوچرس اور سیکورٹی اداروں سیمتعلق ڈیٹا بھی برآمد ہوا ہے۔ سرفرازنواز نے بتایا کہ گروہ کی فنڈنگ،ٹارگٹ سیمتعلق معلومات بیرون ملک سے دی جاتی تھیں، گرفتار ملزمان منشیات فروشی میں بھی ملوث ہیں۔سہولتکاروں کی گرفتاری کیلئے شہر میں چھاپے مارے جا رہے ہیں۔پولیس کے مطابق ملزمان سے ملنے والااسلحہ فارنزک کیلئے روانہ کردیا گیا ہے اور ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔