آسٹریلیا کا فرانس کی روایتی آبدوز خریدنے کی ڈیل توڑنا ناقابل قبول رویہ ہے، وزیر خارجہ
پیرس (ویب ڈیسک)
فرانس نے آبدوز ڈیل تنازع پر امریکا اور آسٹریلیا سے سفیر واپس بلالیے۔غیر ملکی خبررساںا دارے کے مطابق فرانس کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ہمارے سفیر کو آسٹریلیا کی جانب سے آبدوزوں سے متعلق معاہدے میں دھوکا دہی پر بلایا گیا ہے۔ آسٹریلیا کا فرانس کی روایتی آبدوز خریدنے کی ڈیل توڑنا ناقابل قبول رویہ ہے۔غیر ملکی خبررساںا دارے کے مطابق فرانس کی روایتی آبدوز ڈیل توڑ کر آسٹریلیا اب امریکا کی ایٹمی آبدوز خرید رہا ہے۔ اس ڈیل کی مالیت 36 ارب ڈالر سے زائد ہے۔