کابل (ویب ڈیسک)

افغانستان میں طالبان کی حکومت آنے کے بعد کاروبارِ زندگی معمول پر آنے لگا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ جب طالبان حکومت میں آئے تو ایسا لگا کہ پارک بند ہو جائیں گے لیکن اب دیکھ رہے ہیں یہاں مردوں کے علاوہ خواتین اور بچے بڑی تعداد میں آ رہے ہیں۔رپورٹ کے مطابق یقینا اس کی تعداد ماضی کے برعکس کم ہے لیکن آہستہ آہستہ چیزیں درست جانب جا رہی ہیں۔گذشتہ ہفتے لوگوں کا حوصلہ پست تھا لیکن اب دیکھنے میں آرہا ہے ان کے حوصلے بلند ہیں۔