کوئٹہ (ویب نیوز)

بلوچستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں کے باعث 6 روز سے بجلی، گیس کی فرا ہمی اور موبائل فون سروس معطل رہی  جس سے  کاروبارزندگی بری طرح مفلوج ہو کر رہ گیا۔بلوچستان میں بارشوں اور سیلابی ریلوں کے بعد صورتحال سے عام آدمی بری طر ح متاثر ہوا ، صوبے بھر میں 6 روز سے بجلی، سوئی گیس کی فرا ہمی اور موبائل فون سروس معطل ہونے سے معمولات زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی تاہم انٹر نیٹ سروس جزوی بحال ہے۔دوسری جانب قومی شا ہراہوں کی بندش اور ٹرین سروس معطل ہونے سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا رہا۔