واشنگٹن/نئی دہلی/برازیلیا/لندن (ویب ڈیسک)
دنیا بھر میں کورونا وائرس سے 46لاکھ 92 ہزار 934 ہلاک جبکہ سے متاثرہ افراد کی تعداد 22کروڑ 84لاکھ 21ہزار 825تک جا پہنچی ۔کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 1کروڑ 87لاکھ 28ہزار 187مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 1لاکھ 649مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 20کروڑ 50لاکھ 704کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سے 10سرِ فہرست ممالک میں 33کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا تا حال پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 6 لاکھ 90ہزار 714افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 4 کروڑ 27 لاکھ 99 ہزار 907 ہو چکی ہے۔1 ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس وائرس سے 4 لاکھ 44 ہزار 563 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ 3 کروڑ 34 لاکھ 17 ہزار 390 مریض سامنے آ چکے ہیں۔کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی اس فہرست میں برازیل تیسرے نمبر پر ہے تاہم یہ اموات کے حوالے سے فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس جان لیوا وائرس سے 5 لاکھ 89 ہزار 277 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس کے متاثرہ مریضوں کی تعداد 2 کروڑ 11 لاکھ 2 ہزار 536 ہو گئی۔برطانیہ میں کورونا وائرس کے باعث اموات کی تعداد 1لاکھ 34ہزار 983ہو گئی جبکہ کیسز کی تعداد 73 لاکھ 71ہزار 301ہو چکی ہے۔کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 1لاکھ 96ہزار 626ہو گئیں، اس کے مریضوں کی تعداد 72لاکھ 34ہزار 425ہو چکی ہے۔فرانس میں کورونا وائرس کی وبا سے مجموعی اموات 1 لاکھ 15 ہزار 960 ہو چکی ہیں، جہاں اس کے اب تک کل کیسز 69لاکھ 42ہزار 105رپورٹ ہوئے ہیں۔ترکی میں کورونا وائرس سے اموات 61ہزار 140تک جا پہنچی ہیں جبکہ کیسز 67لاکھ 94ہزار 700ہو چکے ہیں۔ایران میں کورونا وائرس سے کل اموات کی تعداد 1لاکھ 16ہزار 436ہو گئی جبکہ اس کے کل کیسز 53لاکھ 96ہزار 13ہو گئے۔ارجنٹینا میں کورونا وائرس کی وبا سے اموات 1 لاکھ 14 ہزار 286ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 52لاکھ 37ہزار 159مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔کولمبیا اس فہرست میں 10ویں نمبر پر پہنچ گیا ہے جہاں کورونا وائرس 1لاکھ 25ہزار 826زندگیاں نگِل چکا ہے، جبکہ اب تک اس موذی وبا کے 49لاکھ 37ہزار 596کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔سعودی عرب اسی فہرست میں 51ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے جہاں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 8 ہزار 651 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں کورونا مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 46 ہزار 411تک جا پہنچی ہے۔1 ارب 43 کروڑ سے زائد آبادی والے ملک چین میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا، چین اس فہرست میں 109 نمبر پر پہنچ چکا ہے، جہاں کورونا مریضوں کی تعداد 95 ہزار 623 ہو چکی ہے جبکہ کل ہلاکتوں کی تعداد کافی عرصے سے 4 ہزار 636 پر رکی ہوئی ہے۔