اسلام آباد  (ویب ڈیسک)

گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران  پاکستان میں مہلک عالمی وباء کوروناوائرس کے مزید71مریض انتقال کر گئے جس کے بعد ملک میں کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی کل تعداد27206تک پہنچ گئی ہے۔ جبکہ گزشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کوروناوائرس کے2580نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ملک میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد63909تک پہنچ گئی ہے ۔  ملک میں کوروناوائرس کے کیسز کے مثبت آنے کی شرح4.68فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ این سی او سی کے مطابق اب تک5 کروڑ44لاکھ36ہزار916 افراد کو کوروناوائرس ویکسین کی پہلی خوراک لگائی جاچکی ہے جبکہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران4لاکھ91ہزار572افراد کو کوروناوائرس ویکسین کی پہلی خوراک لگائی گئی۔ اب تک2کروڑ 39لاکھ66ہزار26افراد کو مکمل کوروناوائرس کی ویکسین لگائی جاچکی ہے جبکہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں3لاکھ80ہزار236افراد کو کوروناوائرس  ویکسین کی دوسری خوراک لگائی گئی۔ اب تک ملک بھر میں کوروناوائرس ویکسین کی7 کروڑ29لاکھ86ہزار511خوراکیں لگائی جاچکی ہیں جبکہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھرمیں8 لاکھ29ہزار30کوروناوائرس ویکسین کی خوراکیں لگائی گئیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی اوسی)کی جانب سے اتوار کے  روز ملک میں کوروناوائرس کے حوالہ سے جاری تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق  پاکستان   اب تک کورکوناوائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 12لاکھ23ہزار841تک پہنچ گئی ہے۔ اب تک ملک بھر  میں کوروناوائرس کے11 لاکھ32 ہزار726مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں۔اس وقت ملک میں کوروناوائرس کے تشویشناک حالت میں موجود مریضوں کی تعداد4964تک پہنچ گئی ہے۔ این سی اوسی کے مطابق پاکستان میں کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی شرح2.2فیصد جبکہ صحت یاب ہونے والے مریضوں کی شرح92.6فیصد تک پہنچ چکی ہے۔گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کوروناوائرس کے3164مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو کر گھروں کو چلے گئے۔  صوبہ سندھ ملک بھر میں کوروناوائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز، فعال کیسز اور صحت یاب ہونے والے مریضوں کے اعتبار سے  ملک بھر میں پہلے نمبر پر آگیا ہے جبکہ صوبہ پنجاب دوسرے نمبر پر ہے۔ دوسری جانب صوبہ پنجاب ملک بھر میں کوروناوائرس سے ہونے والی اموات کے  اعتبار سے ملک بھر میں پہلے جبکہ صوبہ سندھ دوسرے نمبر پر ہے۔این سی اوسی کے مطابق  کوروناوائرس کے فعال کیسز کے اعتبار  سے صوبہ  خیبرپختونخوا ملک بھر میں تیسرے  نمبر پر آگیا ہے۔ اس وقت خیبر پختونخوا میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد7164تک پہنچ گئی ہے۔ وفاقی دارلحکومت  اسلام آباد  میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد2932تک پہنچ گئی ہے۔صوبہ پنجاب میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد22759تک پہنچ گئی ہے،صوبہ سندھ میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد29409تک پہنچ گئی ہے، صوبہ بلوچستان331،آزاد جموں وکشمیر1097جبکہ گلگت بلتستان  میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد217تک پہنچ گئی ہے۔  این سی اوسی کے مطابق اب تک صوبہ سندھ میں کوروناوائرس کے4 لاکھ13ہزار459مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں، صوبہ پنجاب3 لاکھ86ہزار645،خیبر پختونخوا158513،اسلام آباد100280،بلوچستان32082،آزاد جموں وکشمیر31906جبکہ گلگت بلتستان میں کوروناوائرس کے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد9841تک پہنچ گئی ہے۔ این سی اوسی کے مطابق اسلام آباد میںکورونا وائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد104114تک پہنچ چکی ہے جبکہ خیبرپختونخوا ایک لاکھ71ہزار72، پنجاب 4 لاکھ21ہزار800، سندھ 4 لاکھ50ہزار126، بلوچستان32757، آزاد کشمیر33732اور گلگت بلتستان میں10240افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات صوبہ  پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں12396افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں7258، خیبر پختونخوا میں5395، اسلام آباد میں902، گلگت بلتستان میں182، بلوچستان میں344اور آزاد جموں و کشمیر میں729فراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔