ویوو نے پاکستان میں صارفین کے من پسند سمارٹ فون برانڈ ہونے کے اعزاز حاصل کر لیا
لاہور (ویب نیوز )
عالمی شہرت یافتہ اسمارٹ فون برانڈ ویوو نے حال ہی میں پاکستان میں اپنی پروڈکشن بیس کا آغاز کیا ہے۔ 8 اسمبلی لائنز اور ماہانہ پانچ لاکھ یونٹس بنانے کی صلاحیت رکھنے والی 4 ایکڑ پر قائم کی گئی اس جدت سے بھرپور بیس نے کئی لوگوں کے لیے روزگار کے مواقع بھی میسر کیے ہیں۔ ویوو کی 80 فیصد افرادی قوت ریسرچ اینڈ ڈیویلپمینٹ پر کام کرتی ہے اور ویوو اپنے سمارٹ فونز میں صارفین کی ترجیحات پر توجہ دیتے ہوۓ ان کی زندگی کوبہتر بنانے کے لیے پرعزم ہے۔
موبائل امیجنگ ویوو کے اسٹریٹجک ٹریکس میں سے ایک ہونے کی وجہ سے اس نے اپنی پریمیم V سیریز اور X سیریز میں قابل ذکر کیمرہ سینٹرک فلیگ شپ سمارٹ فونز متعارف کروا کر انڈسٹری میں ایک نئی جہت کو فروغ دیا ہے۔ ویوو کی V سیریز میں انڈسٹری کی معروف فرنٹ کیمرہ صلاحیتیں رکھنے والی V20 اور V21 سمارٹ فون شامل ہیں جبکہ X سیریز پروفیشنل گریڈ فوٹو گرافی کے معیار کی نئی وضاحت کرتی ہے۔ 2020 میں ویوو V20 گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کیے جانے والے 10 سمارٹ فونز میں سے ایک تھا جو کہ COVID-19 کے دوران اسکی بہترین طلب ظاہر کرتا ہے اور یوں ویوو نے ایک اہم سنگ میل حاصل کیا۔
پاکستان میں ویوو کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر ایرک کانگ کا کہنا ہے کہ ” ویوو کے لیے پاکستان میں اب تک کا سفر بہت بہترین اور پر امید رہا ہے۔ BENFEN کے فلسفے پر کا ربند رہتے ہوئے ویوو مسلسل جدت اور کسٹمر سینٹریسٹی کی طرف کارفرما ہے جو ہمارے صارفین کی طرف سے پیش کردہ محبت اور مدد سے صاف جھلکتی ہے۔ ہم اپنے محنتی ریٹیلرز اور چینل شراکت داروں کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے ہمیں سب سے زیادہ فروخت ہونے والے برانڈز میں سے ایک اور صارفین کے لیے ‘ اسمارٹ فون آف چوائس’ بننے کی اس کامیابی میں تعاون کیا۔ ہم اپنے صارفین کو بہترین پروڈکٹس اور خدمات مہیا کرنے کے لیے مسلسل کام کر رہے ہیں ۔”
مزید ویوو کے چیف ایگزیکٹیوآفیسر ایرک کانگ کا کہنا ہے کہ ” پاکستان ویوو کے لیے حکمت عملی کے لحاظ سے ایک اہم مارکیٹ ہے۔ ہم مقامی صارفین کے ساتھ مزید گہرا تعلق قائم کرنے اور انکے بہتر موبائل استعمال اور کیمرہ استعمال کے دوران آنے والی مشکلات کو حل کرنے کے لیے تکنیکی ایجادات کے اپنے سفر کو جاری رکھیں گے۔ ہماری V اور X سیریز کے جدید اسمارٹ فونز مارکیٹ ریسرچ اور کنزیومر انسائٹس کی حمایت کے ذریعے ایک ہی اسمارٹ فون میں اعلیٰ درجے کے فرنٹ اور بیک کیمرے کی خصوصیات اور ایک سٹائلیش ، سلم اور سلیک ڈیزائن فراہم کرتے ہیں۔”
گزشتہ چند سالوں میں ویوو نے پاکستان میں 7500 سے زائد ریٹیل اسٹورز اور 14 خصوصی سروس سینٹرز کا ایک مضبوط آف لائن نیٹ ورک قائم کرلیا ہے۔ عالمی وبا ء کے دوران اپنے کسٹمرز کی راہنمائی کرنے کے لیے ویوو نے وٹس ایپ کے ذریعے بھی کسٹمر سپورٹ سروسز کا آغاز کیا۔
ویوو ایک ایسا برانڈ ہے جو ‘More Local, More Global’ کے نظریہ پر عمل پیرا ہے۔ یہ ہی وجہ ہے کہ ویوو نے ہمیشہ مقامی شخصیات وثقافت کو فروغ دیا ہے اور مقامی صارفین کی ترجیحات کو مدنظر رکھا ہے ۔ ویوو پاکستان کی معروف شخصیات کے ساتھ کام کررہا ہے جیسے کہ ہانیہ عامر جو ایک پاکستانی اداکارہ ہیں اور پاکستانی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری اور سوشل میڈیا پر صف اول میں شمار ہوتی ہیں اور فہد مصطفیٰ ، جو کہ پاکستانی فلم اور ٹیلی ویژن انڈسٹری میں نہ صرف اداکار بلکہ پروڈیوسر اور میزبان کے طور پر بھی ایک مشہور نام ہے۔
اپنی کمپنی پالیسی اور مقامی حکمت عملی کے مطابق ویوو نے اپنا پہلا پروڈکشن بیس فیصل آباد میں قائم کرلیا ہے تاکہ مقامی طور پر پروڈکٹس کی ایک وسیع کیٹلاگ تیار کی جا سکے۔ ویوو مقامی پروڈکشن بیس کے سیٹ اپ پر 10 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری بھی کر رہا ہے ، جو مقامی معیشت کی ترقی اور مقامی افرادی قوت کو بااختیار بنانے کے لیے Made in Pakistan”” کے ویژن پر عمل پیرا ہے۔
ویوو V سیریز کے جدید خوب فروخت ہونے والی پروڈکٹس، V21 اور V21e نے OIS 44MP سپر نائٹ سیلفی ، ڈوئل سیلفی اسپاٹ لائٹ ، AI نائٹ الگورتھم کے ساتھ AI نائٹ پورٹریٹ کے ذریعے موبائل فوٹو گرافی کے نئے معیار قائم کر دیے ہیں۔ X60 Pro کے ساتھ ویوو نے پروفیشنل فوٹو گرافی کے لیے Gimbal Stabilization 2.0 جیسی ٹیکنالوجیز مطارف کروائی ہیں۔ مزید برآں ، برانڈ نے vivo-ZEISS امیجنگ سسٹم بنانے کے لیے ZEISS کے ساتھ اسٹریٹجک پارٹنرشپ بھی کی ہے۔
ویوو تمام تر چیلنجز سے نبرد آزما ہو کر ، اپنی جدت پسندانہ سوچ کے ذریعے یوں ہی آگے بڑھنے کے لیے پر عزم ہے تاکہ صارفین کو بہتر سے بہترین سمارٹ فونز اور کسٹمر سپورٹ فراہم کی جا سکے ۔