کورونا وائرس کی چوتھی لہر میں کمی، ملک بھر میں مزید40 افراد جاں بحق
2167نئے کیسز رپورٹ ، مثبت آنے کی شرح4.22فیصد تک پہنچ گئی

اسلام آباد (ویب ڈیسک)

پاکستان میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر میں کمی آنے لگی،گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مہلک عالمی وباء کوروناوائرس کے مزید40مریض انتقال کر گئے جس کے بعد ملک میں کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی کل تعداد27246تک پہنچ گئی ہے۔ جبکہ گزشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کوروناوائرس کے2167نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ملک میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد63724تک پہنچ گئی ہے ۔ ملک میں کوروناوائرس کے کیسز کے مثبت آنے کی شرح4.22فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ این سی او سی کے مطابق اب تک5 کروڑ44لاکھ36ہزار916 افراد کو کوروناوائرس ویکسین کی پہلی خوراک لگائی جاچکی ہے جبکہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران4لاکھ91ہزار572افراد کو کوروناوائرس ویکسین کی پہلی خوراک لگائی گئی۔ اب تک2کروڑ 39لاکھ66ہزار26افراد کو مکمل کوروناوائرس کی ویکسین لگائی جاچکی ہے جبکہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں3لاکھ80ہزار236افراد کو کوروناوائرس  ویکسین کی دوسری خوراک لگائی گئی۔ اب تک ملک بھر میں کوروناوائرس ویکسین کی7 کروڑ29لاکھ86ہزار511خوراکیں لگائی جاچکی ہیں جبکہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھرمیں8 لاکھ29ہزار30 کوروناوائرس ویکسین کی خوراکیں لگائی گئیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی اوسی)کی جانب سے پیر کے روز ملک میں کوروناوائرس کے حوالہ سے جاری تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق  پاکستان   اب تک کورکوناوائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 12لاکھ26ہزار8تک پہنچ گئی ہے۔ اب تک ملک بھر میں کوروناوائرس کے11 لاکھ35 ہزار38مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں۔اس وقت ملک میں کوروناوائرس کے تشویشناک حالت میں موجود مریضوں کی تعداد4840تک پہنچ گئی ہے