کرونا وائرس کے پھیلاومیں کمی،6 اضلاع میں جمعرات سے پابندیوں  میں نرمی کا فیصلہ

اسلام آباد(ویب  نیوز)نیشنل کمانڈ انیڈ آپریشن سنٹر(این سی او سی )نے کرونا وائرس میں بتدریج کمی کے باعث 23 ستمبر سے شدید پھیلا ووالے 6 اضلاع سے اضافی پابندیاں ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے۔منگل کو این سی او سی کے اجلاس میں کرونا وائرس میں بتدریج کمی کے باعث  23 ستمبر سے شدید پھیلاو والے 6 اضلاع سے اضافی پابندیاں ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ان اضلاع میں لاہور، فیصل آباد ، ملتان ، سرگودھا ، گجرات اور بنوں شامل ہیں۔این سی او سی نے واضح کیا ہے کہ ملک بھر کیلئے ایس او پیز 30 ستمبر2021  تک نافذ رہیں گی اوران پابندیوں کا جائزہ 28 ستمبر کو اجلاس میں لیا جائے گا۔یہ بھی بتایا گیا ہے کہ این سی او سی میں روزانہ کی بنیاد پر بیماری کے پھیلا وکا جائزہ لیا جا رہا ہے اور صحت کی دیکھ بھال کے نظام کی باریک بینی سے نگرانی کی جا رہی ہے۔این سی او سی نے کہا ہے کہ کرونا کے پھیلا وکو قابو کرنے کی ضرورت پیش آئی تو اس مناسبت سے فیصلے کئے جائیں گے۔ویکسین سے متعلق بتایا گیا ہے کہ سائنو فارم ویکسین ملک میں وافرمقدار میں موجود ہے اورعوام بلاتاخیر قریبی ویکسینیشن سینٹر سے سائنو فارم ویکسین لگوا کر ویکسینیشن عمل کومکمل کر سکتے ہیں۔این سی او سی نے خبردار کیا ہے کہ پہلی اکتوبر2021  سے ویکسینیشن نہ کروانے والوں کیلئے پابندیاں سخت ہوجائیں گی۔ نان ویکسینیٹڈ افراد کیلئے روزمرہ زندگی میں زیر استعمال بہت سی سہولیات کی بندش کردی جائے گی۔یکم اکتوبر 2021 کے بعد ویکسینیشن نہ کروانے والوں کو تعلیمی شعبہ، ہوائی سفر، پبلک ٹرانسپورٹ، ہوٹل، ریسٹورنٹ، شادی ہالز سمیت دیگر پابندیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے