epa09418130 Zabihullah Mujahid, Taliban spokesman talks with journalists during a press conference in Kabul, Afghanistan, 17 August 2021. The new Taliban leadership that swept to power in Afghanistan has said it would not seek revenge against those who had fought against it and would protect the rights of Afghan women within the rules of Sharia law. Mujahid added the Taliban would work to avoid any return to conflict or for Afghanistan to become a hub for terrorism that would threaten other countries in the region. EPA-EFE/STRINGER

پاکستانی پرچم اتارنے میں ملوث عناصر کو سخت سزا دی جائے گی، ترجمان طالبان

کابل( ویب  نیوز)ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا ہے کہ ٹرک سے پاکستانی پرچم اتارنے میں ملوث عناصر کو سخت سے سخت سزا دی جائے گی۔برطانوی نشریاتی ادارے ( کے مطابق طالبان کی جانب سے پاکستان سے جانے والے ٹرک سے پرچم اتارے جانے کی وائرل ویڈیو پر رد عمل دیتے ہوئے افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ اس واقعے پر پوری طالبان قیادت غصے میں ہے لہذا اس میں ملوث افراد کو جلد ہی گرفتار کیا جائے گا اور سخت سے سخت سزا دے جائے گی۔ذبیح اللہ مجاہد نے پاک افغان طورخم سرحد پر پاکستان سے افغانستان جانے والے امدادی سامان کے ٹرک سے پاکستان کا جھنڈا اتارے جانے کو بدترین واقعہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم اس کی مذمت کرتے ہیں اور کوشش کریں گے کہ اس طرح کا واقعہ دوبارہ رونما نہ ہو۔واضح رہے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پاک افغان تعاون فورم کی جانب سے افغانستان کے لیے امدادی سامان سے بھرے کچھ ٹرک افغانستان بھیجے جاتے ہیں لیکن جیسے ہی یہ ٹرک طورخم سرحد عبور کرنے کے بعد افغانستان کی حدود میں داخل ہوتے ہیں تو وہاں موجود افغان طالبان ٹرک کو روک کر اس پر پر لگے پاکستانی پرچم اتاردیتے ہیں۔