پاکستان اکیلے افغانستان کی نئی حکومت کو تسلیم کرنے کا فیصلہ نہیں کرے گا ، عمران خان
افغانستان میں جامع حکومت تشکیل نہ دی گئی تو خانہ جنگی ہوگی
سب کو ساتھ لے کر چلنے سے افغانستان میں پائیدار امن ممکن ہوگا،وزیراعظم کا انٹرویو
اسلام آباد( ویب نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان اکیلے افغانستان کی نئی حکومت کو تسلیم کرنے کا فیصلہ نہیں کرے گا ، افغانستان میں ابھی تک جامع حکومت نہیں بن سکی تاہم پیشرفت کی توقع ہے سب کو ساتھ لے کر چلنے سے افغانستان میں پائیدار امن ممکن ہوگا ۔ توقع ہے کہ افغانستان میں طالبان خواتین کو تعلیم کی اجازت دے دیں گے ۔ برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ طالبان کا کہنا ہے کہ وہ خواتین کو مرحلہ وار قومی دھارے میں شامل کریں گے ۔ اسلام میں خواتین کے حقوق پر خصوصی زور دیا گیا ہے۔ اس وقت کوئی کچھ نہیں کہہ سکتا کہ افغانستان کس سمت جائے گا۔ انہوں نے مزید کہاکہ افغانستان میں 40 سال سے جاری جنگ کا خاتمہ اچھی خبر ہے۔