مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں مزید 2 نوجوان شہید،جھڑپ میں تین بھارتی فوجی زخمی
بانڈی پورہ قابض فوج کا آپریشن جاری،شمالی کشمیر میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرنے کادعوی
سرینگر(ویب نیوز )مقبوضہ کشمیرمیں قابض بھارتی فوج نے اپنی ریاستی د،ہشت گردی کے دوران مزید 2 نوجوانوں کو شہید کردیا، علاقے ایک حملے کے دوران تین بھارتی فوجی زخمی ہوگئے،علاقے میں قابض افوا ج کا آپریشن جاری ہے شمالی کشمیرمیں سرچ آپریشن کے دوران قابض فوج نے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمدکرنے کا دعوی کیا ہے، کے پی آئی کے مطابق قابض بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی کا نہ رکنے والا سلسلہ جاری ہے اتوار کی صبح بھارتی فوج نے ضلع بانڈی پورہ میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے مزید 2 نوجوانوں کو شہید کردیا، آپریشن کے دوران قابض فوج نے چادر اور چار دیواری کے تقدس کو پامال کیا اور گھروں میں گھس گئے جب کہ علاقے میں آپریشن ا خری اطلاع ملنے تک بھی جاری تھا۔قابض فوج نے علاقے میں مجاہدین کے ساتھ جھڑپ میں دو حریت پسندوں کو شہید کرنے کا دعوی کیا ہے ،جبکہ جھڑپ میں تین بھارتی فوجیوں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے ،واضح رہے کہ 2 روز قبل بھی بھارتی فوج کے ضلع بارہ مولا اور شوپیاں میں سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں 4 نوجوانوں شہید ہوگئے تھے،شمالی کشمیر میں سرحدی ضلع کپوارہ کے ہائی ہامہ علاقے سے قابض فوج نے بڑی تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود برآمدکرنے کادعوی کیا ہے