اسلام آباد (ویب ڈیسک)
مہلک وبا کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں مزید56جاں بحق ہو گئے،کل اموات27785ہو گئیں،گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں 1411نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) کے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 94 لاکھ 35 ہزار 155 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 49 ہزار 49 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 11 لاکھ 70 ہزار 590 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 3 ہزار 649 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 411 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 4 لاکھ 31 ہزار 666، سندھ میں 4 لاکھ 57 ہزار 928، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 74 ہزار 17، بلوچستان میں 32 ہزار 926، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 328، اسلام آباد میں ایک لاکھ 5 ہزار 516 جبکہ آزاد کشمیر میں 34 ہزار 157 کیسز رپورٹ ہوئے۔ملک بھر میں کورونا سے ایک دن میں 56 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 27 ہزار 785 ہوگئی۔ پنجاب میں 12 ہزار 637، سندھ میں 7 ہزار 407، خیبرپختونخوا میں 5 ہزار 547، اسلام آباد میں 924، بلوچستان میں 348، گلگت بلتستان میں 184 اور آزاد کشمیر میں 738 مریض جان کی بازی ہار چکے ہیں۔