کورونا وائرس،ملک بھر میں مزید39افراد جاں بحق

 اموات کی تعداد 27729ہوگئی،1742نئے کیسز رپورٹ

کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 3.30 فیصد رہی

اسلام آباد( ویب نیوز)مہلک وبا کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں 39 افراد جاں بحق ہوگئے، کل اموات کی تعداد 27729ہوگئی،گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں1742نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں اب تک 1کروڑ 93 لاکھ 86 ہزار 106 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 52 ہزار 635 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 11 لاکھ 69 ہزار 566 مریض شفایاب ہوچکے ہیں جبکہ 3 ہزار 768 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے، ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 3.30 فیصد رہی۔ این سی او سی کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 742 نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد تصدیق شدہ کیسزکی تعداد12لاکھ45ہزار127ہو گئی، پنجاب میں 4 لاکھ 31 ہزار 92، سندھ میں 4 لاکھ 57 ہزار 458، خیبر پختونخوا میں 1 لاکھ 73 ہزار 796، بلوچستان میں 32 ہزار 916، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 321، اسلام آباد میں 1 لاکھ 5 ہزار 417 جبکہ آزاد کشمیر میں 34 ہزار 127 کیسز رپورٹ ہوئے۔پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 39 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 27 ہزار 729 ہوگئی۔ پنجاب میں 12 ہزار 617، سندھ میں 7 ہزار 382، خیبرپختونخوا میں 5 ہزار 537، اسلام آباد میں 923، بلوچستان میں 348، گلگت بلتستان میں 184 اور آزاد کشمیر میں 738 مریض جان کی بازی ہارچکے ہیں۔