فیسکو کی بجلی چوروں کے خلاف کارروائیوں کی ماہ ستمبر کی رپورٹ جاری
475بجلی چوروں دھر لیے ،ساڑھے سات کروڑ جرمانہ جبکہ 195کے خلاف مقدمات کا اندرا ج
فیصل آباد (ویب نیوز)فیسکو کی بجلی چوروں کے خلاف کارروائیوں کی ماہ ستمبر کی رپورٹ جاری کردی گئی۔475بجلی چوروںدھر لیے ،ساڑھے سات کروڑ جرمانہ جبکہ 195کے خلاف مقدمات کا اندرا ج کرادیا ۔ وزارت توانا ئی (پاور ڈویژن) اورچیف ایگزیکٹوفیسکوانجینئر بشیر احمد کے احکامات پر فیسکو ریجن کے پانچوں آپریشن سرکلزمیں بجلی چوری کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں کی جارہی ہیں ۔ماہ ستمبر میں فیسکو کی سب ڈویژنل اورایم اینڈ ٹی ٹیموں نے مشترکہ کارروائیوں کے دوران ریجن بھر سے کل 160263کنکشنز چیک کیے جن میں سے398صارفین ڈائریکٹ سپلائی ،42 میٹر کی باڈی ٹیمپرڈاورمیٹرمیں سوراخ کرکے ،14میٹر کو ٹیرھا اور نیوٹرل بریک کرکے،18میٹر میں شنٹ سسٹم کے ذریعے جبکہ3 میٹر کی فیز پولیرٹی تبدیل کرکے بجلی چوری کے مرتکب پائے گئے ۔سنگین طریقوں سے بجلی چوری میں ملوث 195بجلی چوروں کے خلاف مقدمات کا اندراج کراکے ان کو4956379 ڈی ٹیکشن یونٹس کی مد میں7 کروڑ54 لاکھ روپے مالیت کے جرمانے کے بل بھی جاری کئے گئے۔
فیسکونے ان بجلی چوروں سے 4کروڑ24لاکھ روپے کی ریکوری بھی کرلی ہے ۔تفصیلات کے مطابق فرسٹ سرکل کی ٹیموں نے مختلف علاقوں سے24219کنکشن چیک کیے جن میں سے112صارفین کو بجلی چوری میں ملوث ہونے پر1066780یونٹس پر مشتمل ایک کروڑ96لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔49کے خلاف مقدمات کا اندراج کرایاگیاجبکہ 78لاکھ سے زائد کی ریکوری بھی کرلی گئی ۔ سیکنڈ سرکل کی ٹاسک فورسز نے27404 کنکشن چیک کیے جن میں سے113صارفین بجلی چورنکلے جن کو1115817ڈی ٹیکشن یونٹس کی مد میں ایک کروڑ75لاکھ روپے جرمانہ جبکہ 91کے خلاف مقدمات درج کروائے گئے اور ان سے ایک کروڑ 22لاکھ کی ریکوری کی گئی ۔جھنگ سرکل سے47802کنکشنوں کو چیک کیاگیا جن میں سے 120صارفین کو بجلی چوری میں ملوث ہونے پر 1501015 یونٹس پر مشتمل 2کروڑ5لاکھ روپے جرمانہ اور 32کے خلاف مقدمات کا اندراج کرایاگیامحکمہ نے ان سے ایک کروڑ 40 لاکھ کی ریکوری بھی کرلی۔ سرگودھا سرکل کی ٹیموں نے گھر گھر چیکنگ کے دوران 41730کنکشن چیک کئے جن میں سے53صارفین کو817717ڈی ٹیکشن یونٹس پر مشتمل ایک کروڑ6لاکھ روپے جرمانہ جبکہ 14کے خلاف مقدمہ درج کرایا گیا اور44لاکھ سے زائد کی ریکوری کرلی ۔ فیسکومیانوالی سرکل کی ٹیموں نے کل19108کنکشن چیک کئے جن میں سے 77صارفین بجلی چوری میں ملوث پائے گئے ان کو455050ڈی ٹیکشن یونٹس پر مشتمل 70لاکھ 77ہزارروپے جرمانہ عائد کیا گیا جس میں سے 3لاکھ86ہزار کی ریکوری کی گئی اور9کے خلاف مقدمات کا اندراج کرادیا گیا ۔چیف ایگزیکٹوفیسکوانجینئر بشیر احمد نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ فیسکو ریجن کو بجلی چوری جیسے مکروہ قومی جرم سے پاک کرنا اولین ترجیح ہے اور اس سلسلے میں کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی ۔بجلی چور ملک و قوم کے دشمن ہیں جن کے خلاف بلاامتیاز ایکشن جاری رہے گا اور انہیں بھاری جرمانوں کے ساتھ جیل کی سلاخوں کے پیچھے بھی جاناپڑے گا ۔انہوںنے صارفین سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں اور اپنے اردگردنظر رکھیںاورکہیں بھی بجلی چوری دیکھیں تو اس کی فوری اطلاع وزارت توانائی پاور ڈویژن کی ہاٹ لائن 051-9103888،فیسکو کے ٹول فری نمبر 080066554، ہیلپ لائن 118یا اپنی متعلقہ سب ڈویژن کو دیںتاکہ بجلی چوروں کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائے جاسکے