خیبر پختونخوا میں ڈینگی کی صورتحال بگڑنے لگی
گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں مزید68نئے کیسز رپورٹ ہوئے
صوبے میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 1626 ہو گئی
پشاور(ویب نیوز)خیبر پختو نخوا میں ڈینگی کی صورتِ حال بگڑنے لگی، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے میں ڈینگی کے مزید 68 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔صوبائی محکمہ صحت کے مطابق صوبے میں مجموعی طورپر ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1626 ہو گئی۔ ہسپتالوں میں مجموعی طور پر ڈینگی کے 137 مریض زیر علاج ہیں، صوبے میں ڈینگی وائرس سے اب تک ایک موت واقع ہوئی ۔محکمہ صحت نے کہا ہے کہ پشاور میں 24 گھنٹوں کے دوران 11 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ۔پشاورمیں مجموعی طور پر ڈینگی سے متاثر مریضوں کی تعداد 338 ہوگئی ۔صوابی میں14 اور مانسہرہ میں 9 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ۔ابیٹ آباد میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 5 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ نوشہرہ میں 8 افراد میں ڈینگی وائرس پایا گیا۔