کورونا وائرس، ملک بھر میں مزید35افرادجاں بحق

 کل اموات27866تک پہنچ گئیں،1656نئے کیسز رپورٹ

3444 مریضوں کی حالت تشویشناک، کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 3.26 فیصد رہی

اسلام آباد(ویب  نیوز)مہلک عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث  پاکستان  بھر میں مزید35افراد جاں بحق ہو گئے ، کل اموات27866تک پہنچ گئیں،،گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں1656نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر ( (این سی او سی)کی جانب سے جاری تازہ اعدادو شمار کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں 50ہزار779کورونا ٹیسٹ کیے گئے ،3444 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے،گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 3.26 فیصد رہی۔ ملک بھر میں مزیدایک ہزار656 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 49 ہزار858 ہوگئی۔ سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 58ہزار697،خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 74 ہزار260، پنجاب میں 4 لاکھ 32 ہزار190، اسلام آباد میں ایک لاکھ 5 ہزار590، بلوچستان میں 32 ہزار943، آزاد کشمیر میں 34 ہزار193 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار329 ہو گئی ۔این سی او سی کے مطابق پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید35افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ مجموعی اموات کی تعداد27 ہزار 866 ہو گئی،کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 12 ہزار 661 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 7 ہزار414، خیبرپختونخوا 5 ہزار559، اسلام آباد 926، گلگت بلتستان 184، بلوچستان میں 349 اور آزاد کشمیر میں 738 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔