بجلی صارفین پر 30 ارب 40 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا
اسلام آباد (ویب ڈیسک)
نیپرا نے اگست کے ماہانہ فیول چارجز ایڈ جسٹمنٹ کی مد میں 1 روپے 95 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی ہے، اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ سی پی پی اے جی نے بجلی کی قیمت میں 2روپے 7پیسیفی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی، اتھارٹی نے 30ستمبر 2021کو ایف سی اے پر عوامی سماعت کی تھی، جس میں بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 1روپیہ 95پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دی گئی ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمت میں اضافے اطلاق صرف اکتوبر کے مہینے کے بلوں پر ہوگا اور ڈسکوز کے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن صارفین پر ہوگا، جبکہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی نہیں ہوگا۔ نیپرا کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق بجلی صارفین پر 30 ارب 40 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔