اسلام آباد (ویب ڈیسک)
حکومت نے آئی ایم ایف کی اہم شرط پوری کرتے ہوئے ٹیکس نادہندگان کے بینک اکائونٹس منجمد کرنے کے اختیارات بحال کردیئے ہیں۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے جاری نوٹی فیکیشن کے مطابق ٹیکس چھپانے والوں کی شامت آگئی ہے اور اکائونٹس فوری منجمد ہوں گے ۔ایف بی آر کے مطابق بینک اکائونٹس کی خفیہ نگرانی اور منجمد کرنے کا ریونیو کمشنر کا اختیار بحال کردیا گیا ہے جبکہ ٹیکس، پیسے کسی اور کے اکائونٹ میں بھی چھپائے گئے تو پکڑ ہو گی ۔نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا کہ ریونیوکمشنر کسی بھی ٹیکس گزار کے بینک اکائونٹس کی نگرانی کرسکے گا، ریونیو کمشنر تین ماہ تک اکائونٹ کی نگرانی کرنے کا مجاز ہو گا۔2 اپریل 2020 کو ایف بی آر نے ریونیو کمشنر کے اختیارات سلب کیے تھے۔