برسلز  (ویب ڈیسک)

گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ جی ایس پلس سٹیٹس میں توسیع ہمارے لیے چیلنج ہے مگر انشا اللہ پاکستان اپنے مشن میں کامیاب ہوگا ۔دنیا میں سب زیادہ اقلیتیں پاکستان میں محفوظ ہیں اور ہومین رائٹس کو بھی ملک بھر میں یقینی بنایا جارہا ہے ۔الحمد للہ پاکستان ایک پر امن ملک بن چکا ہے اور افواج پاکستان سمیت دیگر سیکورٹی فورسز اور عوام متحد ہوکر دہشت گردوں اور ان کے سہولتوں کا روں کا مکمل خاتمہ کر رہے ہیں ۔ وہ اپنے دورہ یورپ کے دوران برسلز پہنچنے پر ای یو پاک فر ینڈ شپ کے چیئر مین پرویز اقبال لوسر سمیت دیگر اوورسیز پاکستانیوں اور میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کر رہے تھے جبکہ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے برسلز میں تحریک انصاف کے پہلے سیکرٹریٹ کا افتتاح بھی کردیا ہے۔ اس موقعہ پر پرویز اقبال لوسر اور تحریک انصاف بیلجم کے کوارڈی نیٹر غلام ربانی اور دیگر بھی موجود تھے۔ گور نر پنجاب اپنے دورے کے دوران یورپی پار لیمنٹ کے اراکین اور مختلف تنظیموں کے نمائندوں سے بھی ملاقات کر یں گے اور انکو پاکستان کی جانب سے افغانستان میں امن کے قیام اور انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے کیے جانیوالے اقدامات بارے آگاہ کر یں گے ۔ گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ پہلے بھی بھارت سمیت پاکستان دشمن قوتیں پاکستان کے لیے جی ایس پلس سٹیٹس میں توسیع میں رکاوٹیں پیدا کرتی رہیں مگر ہم نے ایک ٹیم کے طور پر متحد ہوکر بھارت کے عزائم کو ناکام بنایا اور نہ صرف پاکستان کے لیے جی ایس پلس سٹیٹس حاصل کیا بلکہ اس کی توسیع میں بھی کامیاب ہوئے ہیں اور اب بھی انشا اللہ پاکستان کے لیے جی ایس پی پلس سٹیٹس میں توسیع ہوگی ۔چوہدری محمدسرور نے کہا کہ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ جی ایس پلس سٹیٹس میں توسیع کا معاملہ اب بھی ہمارے لیے ایک چیلنج ہے اسی لیے میں یور پ کے خصوصی دورے پر آیا ہوں جہاں آج (بدھ)کو یورپی پار لیمنٹ کے نائب صدر ڈاکٹر فابیو سے یورپی پار لیمنٹ میں خصوصی ملاقات ہوگی اس کے علاوہ یورپی پار لیمنٹ کے اراکین سے بھی میری ملاقاتیں شیڈول ہیں ان ملاقاتوں میں جی ایس پلس سٹیٹس میں توسیع کے ساتھ ساتھ مسئلہ کشمیر اور مسئلہ فلسطین کے حوالے سے بھی بات چیت کی جائے گی ۔ گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ جہاں تک پاکستان میں اقلیتوں کے معاملات کا تعلق ہے تو پوری دنیا جانتی ہے کہ پاکستان میں اقلیتیں سب سے زیادہ محفوظ اور بھارت میں غیر محفوظ ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ پاکستان میں اقلیتوں کو جتنی مذہبی آزادی آج حاصل ہے دنیا میں کوئی اور مثال نہیں ملتی مگر بھارت میں مسلمانوں سمیت دیگر اقلیتوں کا دہشت گردآر ایس ایس اور بھارت کی سیکورٹی فورسز قتل عام کر رہی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ یہ بات سو فیصد حقیقت ہے کہ جب تک مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوگا اس وقت تک خطے میں مکمل امن کا قیام ممکن نہیں ہوسکتا ۔ چوہدری محمدسرور نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت نے اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کے لیے تاریخی اقدامات کیے ہیںا ور پاکستان میں سر مایہ کاری کر نیوالے اوورسیز پاکستانیوں کو بھی حکومت سیکورٹی سمیت دیگر سہولتو ں کی فراہمی یقینی بنا رہی ہے