باجوڑ: ریموٹ کنٹرول بم دھماکا،4 سیکیورٹی اہلکار شہید
باجوڑ( ویب نیوز)باجوڑ میں ریموٹ کنڑول بم دھماکے میں چار سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے۔میڈیا رپورٹس میں بتا یا گیا کہ پولیس ذرائع کے مطابق شام چھ بجکر پندرہ منٹ پر ضلع باجوڑ کے تحصیل وڑ ماموند کے علاقہ تیر بانڈگئی میں پولیس فورس اور ایف سی کی گشتی گاڑی پر دھماکہ اس وقت ہوا جب وہ اس سے قبل ہونیوالے ایک اور بم دھماکے کی تحقیقات کیلئے جارہے تھے کہ اچانک گاڑی پر ریموٹ کنڑول بم دھماکہ ہوا۔دھماکے کے نتیجے چار اہلکار شہید ہوگئے جس میں دو پولیس اہلکار اور دو ایف سی اہلکار شامل ہیں۔ شہید ہونیوالوں میں پولیس ڈرائیور صمد خان ، پولیس کانسٹیبل نور رحمان ، ایف سی کے اہلکار جمشید اور مدثر شامل ہیں۔واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز اور پولیس نے سرچ آپریشن شروع کردیا اور واقعے کی تفتیش جاری ہے۔واقعے کے اطلاع ملتی ہی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر صمد خان ہسپتال پہنچ گئے اور گہرے افسوس کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے سرچ اپریشن شروع کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے ۔یادرہے کہ اس سے قبل سہ پہر ساڑھے چار بجے ایک اور بم دھماکہ سویلین گاڑی پر ہوا تھا جس میں دوافراد زخمی ہوگئے تھے جس میں گل محمد اور محمد نورڈرائیور شامل ہیں