اسلام آباد (ویب ڈیسک)

ملک میں کورونا مریضوں کی تعداد میں بتدریج کمی کا سلسلہ جاری ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ روز ملک بھر میں کورونا کی تشخیص کے لیے مجموعی طور پر 44 ہزار 334 ٹیسٹ کیے گئے، جن میں سے 622 مثبت پائے گئے، اس طرح ملک میں گزشتہ روز کورونا مثبت کیسز کی شرح 1.40 فیصد رہی۔

این سی او سی کے مطابق ملک میں اب تک 12 لاکھ 66 ہزار 826 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے جن میں سے 12 لاکھ  13  ہزار 799 صحت یاب ہوچکے ہیں۔

ملک میں گزشتہ روز کوویڈ 19 سے متاثرہ مزید 16 مریض زندگی کی بازی ہار گئے، اس طرح ملک میں اس وبا سے جاں بحق ہونے والوں کی مصدقہ تعداد 28 ہزار 328 ہوگئی ہے۔

این سی او سی کے مطابق اس وقت ملک میں کورونا کے مصدقہ فعال مریضوں کی تعداد 24 ہزار 699 ہے ، جن میں سے ایک ہزار 690 کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔