راولپنڈی  (ویب نیوز)

بلوچستان کے علاقے زرغون  میں چیک پوسٹ پر حملے میں 3 سیکورٹی اہلکار شہید ہوگئے۔جوابی کاررائی میں ایک دہشت گرد مارا گیا ،آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دہشت گردوں نے بلوچستان کے مارگیٹ ایریا زرغون میں قائم سیکیورٹی فورسز کی چوکی پر حملہ کیا۔ چیک پوسٹ علاقے میں کوئلے کی کانوں سے بھتہ خوری کی شکایت کو روکنے کے لیے حال ہی میں قائم کی گئی تھی۔چیک پوسٹ پر موجود سیکورٹی اہلکاروں اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 3 سیکورٹی اہلکار شہید ہوگئے جبکہ ایک دہشت گرد بھی مارا گیا۔ آئی ایس آر کے مطابق  قریبی پہاڑوں میں ممکنہ طور پر فرار ہونے والے دہشت گردوں کے ٹھکانے کی نشاندہی کی گئی ہے۔۔