میران شاہ:فائرنگ کا تبادلہ،پاک فوج کے2جوان شہید، ایک دہشتگرد ہلاک
دہشتگردوں کے قبضے سے ہتھیار اور اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا،آئی ایس پی آر
راولپنڈی( ویب نیوز)شمالی وزیر ستان کے علاقے میران شاہ میں دہشتگردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے دو جوان شہید ہوگئے جبکہ ایک دہشتگرد ہلاک ہوگیا۔آئی ایس پی آرکے مطابق شمالی وزیر ستان کے علاقے میران شاہ میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پرسکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا جس دوران دہشتگردوں نے پاک فوج کے جوانوں پر فائرنگ کردی۔ فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد مارا گیا جبکہ دو جوان شہیدہوگئے،دہشتگردوں کے قبضے سے ہتھیار اور اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔شہید ہونے والوں میں 34 سالہ نائیک خلیل اور 21 سالہ سپاہی شاکر اللہ شامل ہیں ، نائیک خلیل کا تعلق کوہاٹ اور سپاہی شاکر اللہ کا تعلق لکی مروت سے ہے