• ملزمان اور فورسز میں فائرنگ کے تبادلے میں ایک سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوا ہے
  • ایک حملہ آور کی نعش بھی ملی ہے،ہلاک دہشت گرد سیکیورٹی فورسز پر حملوں، ٹارگٹ کلنگ اور دیگر جرائم میں مطلوب تھا

میران شاہ (ویب نیوز)

شمالی وزیرستان میں نامعلوم افراد کی ملزمان منتقلی کے دوران سیکیورٹی فورسز پرفائرنگ کے نتیجے میں زیرِ حراست 4 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق نامعلوم افراد نے ملزمان کی بنوں منتقلی کے دوران فائرنگ کی۔ سی ٹی ڈی ذرائع نے بتایا ہے کہ ملزمان اور فورسز میں فائرنگ کے تبادلے میں ایک سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوا ہے۔ سی ٹی ڈی ذرائع کا کہنا ہے کہ سرچ آپریشن کے دوران ایک حملہ آور کی نعش بھی ملی ہے۔ سی ٹی ڈی ذرائع نے بتایا ہے کہ ہلاک دہشت گرد سیکیورٹی فورسز پر حملوں، ٹارگٹ کلنگ اور دیگر جرائم میں مطلوب تھا۔ سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق باقی دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔