سیکیورٹی فورسز کا ہرنائی میں آپریشن،کمانڈرسمیت 6 دہشت گرد ہلاک
کارروائی کے دوران کالعدم بی ایل اے کے کمانڈرطارق سمیت 6دہشتگرد مارے گئے
آپریشن کے دوران ہتھیار اور گولیوں کی بڑی تعداد بھی برآمد ہوئی،آئی ایس پی آر
ہرنائی(ویب نیوز)سیکیورٹی فورسز کے ہرنائی کے علاقہ میں آپریشن کے دوران چھ دہشت گرد مارے گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق کارروائی کے دوران کالعدم بی ایل اے کے کمانڈرطارق سمیت 6دہشتگردہلاک ہوئے۔سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر بلوچستان کے علاقہ ہرنائی میں کارروائی کی تھی۔آپریشن کے دوران ہتھیار اور گولیوں کی بڑی تعداد بھی برآمد ہوئی ۔ترجمان آئی ایس پی آر نے کہا کہ امن و امان کی صورتحال خراب کرنے کی اجازت کسی کو نہیں دی جائے گی۔عوام کی سماجی اقتصادی ترقی کو سبوتاژ نہیں کرنے دیں گے۔