مقبوضہ ضلع پونچھ میں ایک حملے میں بھارتی فوجی اور پولیس کے دو اہلکارشدید زخمی
جھڑپ کے دوران بھارتی فوج کا ایک اور پولیس کے دو اہلکار زخمی ہوئے پولیس
سری نگر( ویب نیوز ) مقبوضہ ضلع پونچھ میں ایک حملے کے دوران ایک بھارتی فوجی اور پولیس کے دو اہلکارشدید زخمی ہوگئے۔بھارتی پولیس نے دعوی کیا کہ پونچھ کے علاقے بھاٹا دھوریان میں ایک جھڑپ کے دوران بھارتی فوج کا ایک اور پولیس کے دو اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جھڑپ کے دوران ایک عسکریت پسندضیامصطفی بھی زخمی ہوا ہے جس کو عسکریت پسندوں کے خفیہ ٹھکانے کی نشاندہی کے لیے لے جایا گیا تھا ۔بھارتی پولیس نے دعوی کیا کہ تلاشی کے دوران جب ٹیم خفیہ ٹھکانے کے قریب پہنچی تو عسکریت پسندوں نے پولیس اور فوج کی مشترکہ ٹیم پر فائرنگ کی جس سے دو پولیس اہلکار اور ایک فوجی زخمی ہوگیا۔واضح رہے ضیامصطفی گزشتہ 18سال سے جیل میں نظربند ہے جس کوشہید کرنے کے لئے جیل سے نکال کر جائے وقوعہ پر لے جایاگیاتھا۔