Israeli security forces question a Palestinian man as crowds make their way through the Israeli Qalandia checkpoint, in the occupied West Bank between Ramallah and Jerusalem, to attend Friday prayer of the holy fasting month of Ramadan in Jerusalem's al-Aqsa mosque, on June 16, 2017. / AFP PHOTO / ABBAS MOMANI (Photo credit should read ABBAS MOMANI/AFP via Getty Images)

نابلس (ویب نیوز)

غرب اردن کے شہروں نابلس اور الخلیل میں اسرائیلی فوج اور پولیس کی فول پروف سکیورٹی میں اسرائیلی آبادکاروں نے   حملے کئے جس کے نتیجے میں متعدد فلسطینی شہری زخمی ہوگئے۔شمالی مغربی کنارے میں یہودی آباد کاری کے امور کے انچارج افسر غسان دغلس نے کہا کہ آباد کاروں کے ایک گروپ نے قابض افواج کی حفاظت میں خالی کرائی گئی "حومیش” یہودی کی جگہ دراندازی کی اورنابلس میں برقہ کے مقام پر شہریوں کے گھروں پر حملہ کیا۔انہوں نے کہا کہ مکینوں کی جانب سے حملے کا جواب دینے کے بعد جھڑپیں شروع ہوئیں، جس کے نتیجے میں ایک شہری ہاتھ میں گیس بم لگنے سے زخمی ہوگیا۔ آنسوگیس کی شیلنگ سے درجنوں شہری دم گھٹنے سے متاثر ہوئے جبکہ 50 کے قریب آباد کاروں نے شہر کے مضافات میں ایک مکان پر حملہ کیا۔ فلسطینیوں نے سنگ باری کرکے تین گاڑیوں کے شیشے توڑ دیئے۔ قصبے کے رہائشیوں پر آباد کاروں کے حملے کے نتیجے میں ایک نوجوان گیس بم سے زخمی ہوا۔فلسطینی ہلال احمر سوسائٹی نے اطلاع دی ہے کہ برقہ قصبے میں آبادکاروں اور قابض فوج نے فلسطینیوں پر حملے کیے جس کے نتیجے میں ایک شہری زخمی ہوگیا۔