کراچی (ویب ڈیسک)
پاکستان کی بینکنگ کی صنعت میں صف اول کے ناموں میں سے ایک فیصل بینک لمیٹڈ نے تر سیلاتِ زر اور ریئل ٹائم رقوم کی ادائیگی کی سروسز کے لیے جنوبی کوریا میں قائم Fintech رقم کی منتقلی کی سروس Sentbe کے ساتھ شراکت داری کا اعلان کر دیا ہے۔جنوبی کوریا میں مقیم تقریباً 10ہزار پاکستانیوں میں سے 50 فیصد سے زیادہ Sentbe سروس استعمال کر رہے ہیں جہاں Sentbe تارکین وطن کے لیے ایک انتہائی اہم سروس ہے جس کی بدولت وہ اپنے آبائی ممالک میں اپنے پیاروں کو رقم کی منتقلی کر رہے ہیں۔ Sentbe اور فیصل بینک لمیٹڈ کے درمیان اشتراک کا مشترکہ مقصد تیز تر اور محفوظ ادائیگی اور ترسیلاتِ زر کی فراہمی ہے۔اس شراکت داری کے ذریعے Sentbe پر اعتماد اور پاکستان میںترسیلاتِ زر وصول کرنے والوں کے لیے رسائی اور سہولت میں اضافہ کرے گا۔ فیصل بینک کے مقامی ذرائع اور چینلز کا فائدہ اٹھاتے ہوئے Sentbe ترسیلاتِ زر کی ایک محفوظ سروس فراہم کرے گا جو جنوبی کوریا اور پاکستان کے درمیان فوری فنڈز کی منتقلی یقینی بناتی ہے۔ Sentbe، فیصل بینک کے ساتھ شراکت داری پر دستخط کرنے والی جنوبی کوریا کی پہلی مالیاتی و ٹیکنالوجی ترسیلاتِ زر کی کمپنی بن گئی ہے۔فیصل بینک لمیٹڈ کے کارپوریٹ اینڈ انویسٹمنٹ بینکنگ کے سربراہ علی وقار نے کہا کہ” ہر شعبے میں مہارت کے اپنے وژن کے مطابق ہم Sentbe کے ساتھ اشتراک اور تیزی سے بڑھتے ہوئے ایسے نیٹ ورک تک رسائی حاصل کرنے پر بہت مسرور ہیں جو اس کے اراکین اور دیگر مالیاتی اداروں کو جوڑتا ہے۔ یہ جدید حل پیش کرنے کی فیصل بینک لمیٹڈ کی حکمت عملی کے ساتھ مطابقت رکھتا ہے جس سے بینک اور ہمارے معزز کلائنٹس دونوں کو باہمی طور پر فائدہ پہنچتا ہے۔”Sentbe کے چیف ایگزیکٹو اآفیسرAlex Choi نے کہا کہ” یہ شراکت داری اس لحاظ سے اہم ہے کہ یہ پاکستان کے معروف بینک فیصل بینک لمیٹڈکے ساتھ جنوبی کوریا کی پہلی Fintech پارٹنرشپ ہے جس کا مشترکہ مقصد جدت کے ساتھ کلائنٹ سروس میں توسیع ہے۔ اب ہم ٹیکنالوجی سے بھرپور سولیوشنز کی مانگوں کو پورا کرنے کے لیے زیادہ بہتر پوزیشن میں ہیں اور ہماری نگاہیں اس تبدیلی پر مرکوز ہیں جو ان عوام کی زندگیوں میں لے کر آئے گی جن کو ہم خدمات فراہم کرتے ہیں۔”Sentbe جنوبی کوریا، سنگاپور اور انڈونیشیا سمیت 50 سے زیادہ ممالک میں رقوم کی منتقلی کے لیے 24 گھنٹے ریئل ٹائم اوورسیزترسیلاتِ زر کی سروسز فراہم کرتا ہے۔