بنوں (ویب ڈیسک)
محکمہ انسداد دہشت گردی نے شمالی وزیرستان میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم ٹی ٹی پی کے 2دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق شمالی وزیرستان میں محکمہ انسداد دہشت گردی بنوں ریجن نے کارروائی کی ، کارروائی کے دوران 2دہشت گرد ہلاک کردیئے۔محکمہ انسداد دہشت گردی کا کہنا ہے کہ گزشتہ رات سپین وام بوبلی میں دہشت گردوں نے چھاپہ مار ٹیم پرفائرنگ کی، ہلاک دہشت گردوں میں لعل مرجان عرف یاسر اور زر قیوم عرف زڑگے شامل ہیں۔سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی کمانڈرعلیم خان خوشحالی گروپ سے تھا۔گذشتہ روز سی ٹی ڈی بنوں ریجن، پولیس اورحساس اداروں نے انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کے دوران میرعلی کے گاوں بوب علی سپین وام کے حدود میں 2 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا تھا۔