کراچی (ویب ڈیسک)
انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں منگل کو روپے کے مقابلے ڈالر مزید سستا ہو گیا جس کی وجہ سے روپے کی قدر میں اضافہ ہوا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق منگل کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں 80پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 171روپے سے گھٹ کر170.10روپے اور قیمت فروخت171.10روپے سے گھٹ کر170.30روپے ہو گئی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں70پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 171.20روپے سے کم ہو کر170.50روپے اور قیمت فروخت171.70روپے سے کم ہو کر171روپے ہو گئی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قیمت خرید 196روپے اور قیمت فروخت198روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ1روپے کی کمی سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 232روپے سے کم ہو کر231روپے اور قیمت فروخت235روپے سے کم ہو کر234روپے ہو گئی ۔
عالمی مارکیٹ میں سونا مہنگا ہو گیا تاہم ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قدر گھٹ گئی
عالمی مارکیٹ میں سونا مہنگا ہو گیا تاہم ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قدر گھٹ گئی۔آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق منگل کو 8ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونا1792ڈالر ہو گیا تاہم ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونا150روپے سستا ہو کر1لاکھ17ہزار650روپے ہو گیا اسی طرح129روپے کی کمی سے دس گرام سونے کی قیمت1لاکھ866روپے ہو گئی ۔