ابھی خریدیئے، بعد میں ادائیگی کیجئے"

فیول کی خریداری میں مدد کے لیےVisa کا قدام

ا سلا م آباد (ویب نیوز )

” ابھی خریدیئے، بعد میں ادائیگی کیجئے” Buy Now, Pay Later(BNPL) سلوشنز کی مانگ میں مسلسل اضافے کے باعث Visa نے ایسے جاری کنندگان،حاصل کنندگان اور فن ٹیکس کی طویل ہوتی ہوئی فہرست کا علان کیا ہے جنھیں BNPL آپشنز کو اپنے گاہکوں تک پہنچانے کے لیے اس کے نیٹ ورک کی بنیاد پر Visa انسٹالمینٹس سلوشنز اور فن ٹیک سلوشنزدونوں کے حوالے سے Visa ٹیکنالوجی پر سبقت حاصل ہے۔

Visa کے ایک حالیہ جائزے سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ دنیا میں صارفین کی تقریباً نصف تعداد (42%) نے انسٹالمینٹ فنانسگ میں دلچسپی ظاہر کی،انھیں یہ سہولت ان کے موجودہ کریڈٹ کارڈ یا اُس کارڈ پر دی جاتی ہے جس کے لیے وہ درخواست دے سکتے ہیں۔اس مانگ کو پورا کرنے میں شراکت داروں کی مدد کے لیے

Visa انسٹالمینٹ سلوشن پوری دنیا میں رائج کیا جا رہا ہے تاکہ اجرا کنندہ کی طرف سے پیش کردہ BNPL  آپشنز in-store اور ای کامرس چینلزمیں دستیاب کی جا سکیں۔

Visa کی سینئر وائس پریذیدنٹ،میری کے بومین نے کہا کہ” اگر خریدار بی این پی ایل فن ٹیک سلوشن کو ترجیح دیتے ہیں تو انھیں اس قابل بنانے کے لیے ہم موجود ہیں؛ اور اگر وہ اپنے بینک سے کوئی آپشن چاہتے ہیں تو ہم اس کے لیے بھی مدد کر رہے ہیں۔جدت طرازی کو جاری رکھنا،قدر بڑھانا اور لوگوں کو ایسے بھرپور تجربات فراہم کرناVisa کا کردار ہے جو انھیں اس پسند کا اختیار دیں کہ وہ کیسے ادائیگی کریں اور انھیں کیسے ادائیگی کی جائے”۔

Visa کے حالیہ سروے نے یہ ظاہر کیا کہ مستقبل میں اقساط کے ان منصوبوں میں دلچسپی بڑھے گی اور ان تمام ملکوں میں جن میں اس کی آزمائش کی گئی،یہ اختیار کرنے کی موجودہ رفتار کو پیچھے چھوڑ رہی ہے،اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ آئندہ BNPL کے استعمال کا زبردست امکان موجود ہے۔ریسرچ سے ظاہر ہوتا ہے کہ اگر چہ بی این پی ایل آپشنز چیک آؤٹ پر دستیاب ہیں مگر رقم خریداری بڑھنے سے ریٹیلرز کو بھی فائدہ ہو رہا ہے اور اب زیادہ خریدار اپنی خریداری مکمل کرتے ہیں۔