اسلام آباد (ویب ڈیسک)
مہلک عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں مزید 11 افراد جاں بحق ہوگئے، کل اموات 28507 ہوگئیں،گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں515نئے کیسزرپورٹ ہوئے ۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی ) کے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں اب تک 2 کروڑ 10 لاکھ 11 ہزار 48 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 44 ہزار 148 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 12 لاکھ 24 ہزار 425 مریض شفایاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار 229 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 1.16 فیصد رہی۔گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 515 نئے کیسز رپورٹ ہو نے کے بعد ملک بھر میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 12 لاکھ 75 ہزار 673 ہوگئی، پنجاب میں 4 لاکھ 40 ہزار 788، سندھ میں 4 لاکھ 71 ہزار 205، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 78 ہزار 427، بلوچستان میں 33 ہزار 307، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 392، اسلام آباد میں ایک لاکھ 7 ہزار 63 جبکہ آزاد کشمیر میں 34 ہزار 491 کیسز رپورٹ ہوئے۔پاکستان بھر میں کورونا سے ایک دن میں 11 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 28 ہزار 507 ہوگئی۔ پنجاب میں 12 ہزار 940، سندھ میں 7 ہزار 580، خیبرپختونخوا میں 5 ہزار 761، اسلام آباد میں 943، بلوچستان میں 356، گلگت بلتستان میں 186 اور آزاد کشمیر میں 741 مریض جان کی بازی ہارچکے ہیں۔