اسلام آباد (ویب ڈیسک)

مہلک عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں11 افراد جاں بحق ہوگئے،کل اموات 28518ہوگئیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) کے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں اب تک 2 کروڑ 10 لاکھ 57 ہزار 966 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 46 ہزار 918 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 12 لاکھ 24 ہزار 870 مریض شفایاب ہوچکے ہیں جبکہ 1 ہزار 236 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے،کورونا مثبت کیسز کی شرح  1.20 فیصد رہی۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 567 نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد  تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 12 لاکھ 76 ہزار 240 ہوگئی ، پنجاب میں 4 لاکھ 40 ہزار 918، سندھ میں 4 لاکھ 71 ہزار 497، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 78 ہزار 512، بلوچستان میں 33 ہزار 325، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 393، اسلام آباد میں 1 لاکھ 7 ہزار 103 جبکہ آزاد کشمیر میں 34 ہزار 492 کیسز رپورٹ ہوئے۔پاکستان میں کورونا سے گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں مزید11 افراد جاں بحق کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 28 ہزار 518 ہوگئی۔ پنجاب میں 12 ہزار 943، سندھ میں 7 ہزار 582، خیبرپختونخوا میں 5 ہزار 765، اسلام آباد میں 944، بلوچستان میں 357، گلگت بلتستان میں 186 اور آزاد کشمیر میں 741 مریض جان کی بازی ہار گئے ۔