کراچی (ویب ڈیسک)
اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک عالمی سطح پر ایک ممتاز مالی ادارہ ہے جو پاکستان میں کام کر رہا ہے اور حال ہی میں نیشنل انسٹی ٹیوشنل فیسی لیٹیشن ٹیکنالوجیز(پرائیویٹ) لمٹیڈ(”نفٹ”)کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں جس کا مقصد پاکستان میں ڈیجیٹل کامرس پیمنٹس میں سہولت فراہم کرنا ہے۔اس معاہدے کے ذریعے اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک اپنے کلائنٹس کی سہولت کے لیے”نفٹ ای پے” کو ایک ”ایشوور” اور ”ایکوائرر” کے طور پر مربوط کرے گا۔ اس ڈیجیٹل فنانشل سروسز پلیٹ فارم کی بنیادی توجہ کا مرکزپاکستان میں کسی بھی بینک اکاؤنٹ، کارڈ اور ویلیٹ کو استعمال کرتے ہوئے انٹر آپریبل اور سیکیور ڈیجیٹل کامرس پیمنٹس کوانجام دینا ہے۔اس معاہدے کے ذریعے اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک پاکستان بین الاقوامی اومنیـچینلز کلیکشنز-Straight2Bank Pay-اپنے کارپوریٹ کلائنٹس کو پیش کر سکے گا اور اس طرح آن لائن اور آف لائن دونوں طریقوں سے حتمی صارف کو ادائیگی کے متعدد آپشنز فراہم کر سکے گا۔یہ سولوشن ، ڈیجیٹل طریقے سے وصولیوں میں اضافے کی غرض سے، سنگل پروائیڈر ، سنگل پوائنٹ آف انٹیگریشن اور کم سے کم سرمایہ کاری کے ساتھ کلائنٹ کی صلاحیت میں تیزی پیدا کرتا ہے اور اس کے لیے ونـاسٹاپ شاپ کے طور پر کام کرتا ہے۔ کلائنٹس اسٹینڈرڈ چارٹرڈ کے اعلیٰ ترین انفرااسٹرکچر سے فائدہ اٹھاتے ہیں جو سیکیورٹی، انٹیگریٹی اور استحکام کے اعلیٰ ترین معیار کو پورا کرتا ہے اور اسی کے ساتھ فی الفور ادائیگی کے نوٹیفکیشن بھی وصول ہوتے ہیں جسے ڈیٹا اینالیٹکس کی مدد حاصل ہے۔ یہ معاہدہ اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک کے اکاؤنٹ ہولڈرزکو نفٹ ایـپے مرچنٹس کو ادائیگی کے قابل بنائے گا جو بینک کے کسٹمرز کے لیے ادائیگی کا نیا آپشن ہے۔نفٹ ای پے ریٹیل کے ایسے حتمی صارفین کو بھی موقع فراہم کرتا ہے جن کے پاس اپنے کرنٹ یا سیونگز اکاؤنٹس سے ایـکامرس ٹرانزیکشنز کرنے کے لیے ڈیبٹ یا کریڈٹ کارڈ موجود نہ ہوں۔ یہ صارفین کسی بھی نفٹ ای پے رکن بینک کے ساتھ اپنا اکاؤنٹ رکھ سکتے ہیں تاکہ ایـکامرس خریداریاں کر سکیں، جہاں اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک ایک کلیکٹنگ بینک کے طور پر کام کرے گا اور اکاؤنٹس کی بنیا د مقامی پیمنٹ گیٹ وے کے ذریعے اپنے کارپوریٹ کلیکشن مینڈیٹ کیلیے ڈیجیٹل آن لائن پلیٹ فارم پیش کرتا ہے۔اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک ڈیجیٹل انوویشنز میں پیش پیش رہا ہے اور اس کی42 شاخیں پورے پاکستان کے کارپوریٹ، ریٹیل اور اسلامی بینکاری کے شعبوں میں کام کر رہی ہیں۔اس شراکت نے اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک کے کلائنٹس کے لیے سہولت میں زبردست اضافہ کیاہے اور اْنھیں اس قابل بنایا ہے کہ وہ ریٹیل سائیڈ پر ڈیجیٹل ادائیگیاں کر سکیں اور اسی کے ساتھ کارپوریٹ کلائنٹس کواپنی ٹرانزیکشنز کے لییوصولی اور ادائگیر کے قابل ہو سکیں۔ معاہدے پر دستخط کرنے کی تقریب میں اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک (پاکستان) لمٹیڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر، ریحان شیخ اور نفٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر، حیدر وہاب نے بھی شرکت کی تاہم، معاہدے پر دستخط اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک پاکستان کے ہیڈ آف ٹرانزیکشن بینکنگ شیراز حیدر اور نفٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر حیدر وہاب نے دستخط کیے۔دیگر سینئر اہلکار جنھوں نے اس تقریب میں شرکت کی اْن میں کارپوریٹ، کمرشل اینڈ انسٹی ٹیوشنل بینکنگ (CCIB) کے ہیڈ آف کلائنٹ کوریج، ارسلان نعیم اور نفٹ میں ڈیجیٹل فنانشل سروسز کے ہیڈ فواد عبدالقادر اور دونوں اداروں کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک پاکستان کے ہیڈ آف ٹرانزیکشن بینکنگ، شیراز حیدر نے کہا :”-Straight2Bank Pay-ایک ون اسٹاپ گلوبل پلیٹ فارم ہے جو صارفین کو متعدد ڈیجیٹل آپشنز ،مثلاً ویلیٹس، ڈیٹر/کریڈٹ کارڈز یا اکاؤنٹس ٹرانسفرکے ذریعے آن لائن ادائیگی میں لچک فراہم کرتا ہے۔یہ ہمارے کارپوریٹ کلائنٹس کی ای کامرس کے شعبے میں موجودگی میں اضافہ کرتا ہے اور اْسی کے ساتھ اْنھیں حتمی صارفین سے ڈیجیٹل ذریعے سے وصولی کے قابل بھی بناتا ہے اور یہ سب ایک انٹیگریشن، ایک معاہدے کے تحت ہوتا ہے اور ہمارے پاس اْن کے موجودہ کلیکشن اکاؤنٹ کے ذریعے ہوتا ہے۔نفٹ کے ساتھ ہماری شراکت نہایت اہمیت کی حامل ہے کیوں کہ ہم اپنے کسٹمرز کو ان کی ایـکامرس مارکیٹ پلیس کی توسیع میں مدد کر رہے ہیں اور اسی کے ساتھ انھیں ، ان کے ایکو سسٹمز میں، ڈیجیٹل کلیکشنز اور پیمنٹس کے آپشنز بھی فراہم کر رہے ہیں۔”